وادی سُون، سڑک غائب ہوگئی

soon valley roads
File foto

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

تعمیر کے بعد سڑک غائب ہوگئی؟
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کاغذوں میں تعمیر کسلہ اوگالی شریف تا دندی سڑک تعمیر ہوچکی ہے عملی طور پر اس کا کوئی وجود نہ ہے اعلیٰ سطحی تحقیق کرکے اس کرپشن میں ملوث کرداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے یہ بات عشروزکٰوة کمیٹی اوگالی شریف کے سابق خزانچی محمدامیرسلطان چشتی نے حکام بالا وافسران کو گزاری گئی درخواست میں کہی ہے محمدامیرسلطان چشتی نے کہا کہ لاکھوں خرچ کئے گئے پیسے کہاں لگائے گئے ہیںکیا سڑک زمیں نگل گئی یا آسمان کھا گیا ہے کیا کسی بھاپ سے بنائی گئی تھی کہ دھواں بن کر اڑ گئی ہے یا کوئی تیزابی کیمکل تھا جو زمین میں جذب ہوگیا ہے۔

اولیا کی تعلیمات سے ہی دنیاوی و اخروی کامیابی ممکن ہے، پیر محمد امیر
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)اولیاءکرام کی تعلیمات کو اپنا کر ہی دینا وآخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے دین محمدی کے فروغ کے لئے اولیائے کرام کی خدمات قیامت تک کے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار روحانی ومذہبی شخصیت ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان قادری چشتی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات پاکستان مشائخ کونسل نے حضرت حافظ شیخ اکبردین ؓ اوگالی شریف کے 29سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیرآف اوگالی شریف نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اولیائے کرام کی محبت کو اپنے قلوب میں سموئیں اور ان کی زندگانی کے اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں۔اس موقع پر بغداد شریف سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار سے آئی ہوئی چادر مزار پر چڑھائی گئی بعدازاں ملک وملت کی سلامتی و بقاءترقی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔

اشتہار

;
وادی سُون، سڑک غائب ہوگئی وادی سُون، سڑک غائب ہوگئی Reviewed by Khushab News on 8:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.