وادی سون کی خبریں(20اپریل


wadi e soon

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی 

کرپشن بارے آرمی چیف کا بیان قابل تحسین ہے، سجاول خان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے رہنماؤں ملک سجاول خان ،ملک بشیر احمد نے آرمی چیف کے بیان کو سراہتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب ضروری ہے کرپشن سے ملک کا کافی نقصان ہوا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں احتسابی عمل پر متفق ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو سیاسی انتقامی کا نشانہ نہیں بنایا جارہا بلکہ شور مچانے والے خود اپنے اثاثے چھپا رہے ہیں پانامہ لیکس نے پوری دنیا میں لٹیروں کے پردے فاش کردئیے جن پر الزامات لگے وہ بے دھڑک اپنے اثاتے واضع کردیں تاکہ کوئی شک کی گنجائش ہی نہ رہے اور ملکی دولت والو ں کے خلاف کاروائی کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے کیونکہ عوام کی خواہش ہے کرپٹ عناصر پکڑے جائیں۔

وادی سون ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے تمام روٹ پر چلنے والی گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور اضافی کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے گاڑیوں میں انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح باڑے میں بند کردیا جاتا ہے انتظامیہ کی غفلت و چشم پوشی سے مسافر پریشان ہیں اگر مسافر کرایوں یا اوور لوڈنگ کے بارے بات کرئے تو بھری گاڑی میں اسے بے عزت کردیا جاتا ہے کنڈیکٹروں نے بدتمیزی کا رویہ اپنایا ہوا ہے سیاسی وسماجی شخصیات ملک عبدالغفار ملک فتح خان نے کہا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے مگر کرایے جوں کے توں ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر مالکان کا کہنا ہے گاڑیوں کے دیگر پرزہ جات اڈوں پر بھتہ اور روڈ پر منتھلیاں اداکرنے سے ہمارے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

khushabnews
اشتہار
;
وادی سون کی خبریں(20اپریل وادی سون کی خبریں(20اپریل Reviewed by Khushab News on 8:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.