سوموار16مئی وادی سون کی خبریں


iqbal nasaal

ملک اقبال نسال ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دے رہے ہیں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ ہائی سکول کے سبزا زارگراؤنڈ میں ایک ہفتہ سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئے فائنل میں ظفر الیون اور خان کرکٹ کلب ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیا جو ظفر الیون نے باآسانی جیت کر ٹرافی حاصل کرلی تقریب کے مہمان خصوصی ملک محمد اقبال نسال تھے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دینے کے بعد کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور جسمانی نشو نما کیلئے کھیل ضروری ہے اس موقع پر محمد الیاس ،سجاد حسین ساجداورمحمد فیاض بھی موجود تھے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ کھبیکی میں محمد حسنین نے اپنے قریبی دوست محمد اسد کو مخالفوں کی حمایت کرنے پر غصہ میں آکر پسٹل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد اسد زخمی ہوگیا جسکو زخمی حالت میں اہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
khushabnews
;
سوموار16مئی وادی سون کی خبریں سوموار16مئی وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:25:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.