شہباز شریف کا ایک منصوبہ جو شروع ہوتے ہی ناکام


khushab news

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب کا لینڈ کمپیوٹرائز نظام شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ہوگیا سائلین تحصیل نوشہرہ آفس میں گزشتہ چارماہ سے دھکے کھا رہے ہیں نہ کسی موضع کا انتقال ہورہا ہے اور نہ ہی فرد جاری کیا جارہا ہے تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے نوشہرہ میں لینڈ کمپیوٹرائز نظام کا تحصیل آفس میں ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا تھا جس میں پٹواریوں کی بجائے کمپیوٹر ماسٹر تعینات کئے گئے تھے تاکہ محکمہ مال کے سائلین کو موقع پر ہی فرد اور انتقال وراثت جاری کیا جاسکے لیکن وادی سون کے مرکزی قصبہ نوشہرہ میں دفتر تو قائم کردیا گیا جس میں اب بھی پٹواری حضرات بیٹھے ہیں اور سائلین کو یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائز تو ہوگیا ہے لیکن سسٹم ابھی تک اسے قبول نہیں کررہا ملک محمد علی بدرا،ملک صفدر حسین طاریا،ملک جاوید اعوان نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ کمپیوٹرائز سسٹم کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ وادی سون کے عوام کوکمپیوٹرائز فر اور انتقالات کی جدید سہولت میسر ہوسکے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوامی نمائندوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے گرانٹ کا انتظا رکرتے کرتے باالاخر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت میلاد چوک سے تکبیرچوک میں سڑک پر بڑے گڑھوں کو بھر دیا اور گندگی سے بھرے نالے کو کھول دیا کونسلر ملک شیر زمان نے بتایا کہ عرصہ دراز سے عوامی گرانٹ کے منتظر تھے ہم نے ہزاروں روپے اپنی مدد آپ کے تحت خرچ کرکے مین گڑھے بھردئیے گئے ہیں کیونکہ یہاں پر عوام کو سفری مشکلات کا سامنا تھا ہم نے کئی بار ٹی ایم او سے صفائی کے بارے کہا کہ شہر کا مین نالہ گندگی کے بھر جانے سے بند ہے جس کی بد بو سے راہگیروں کا گزرنا محال ہوگیا تھا اب ہم نے شہریوں کے ساتھ مل کر سیوریج نالے کو بحال کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اب آئندہ بھی شہریوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔
khushabnews
;
شہباز شریف کا ایک منصوبہ جو شروع ہوتے ہی ناکام شہباز شریف کا ایک منصوبہ جو شروع ہوتے ہی ناکام Reviewed by Khushab News on 9:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.