بین الاقوامی سیاحتی مرکز اور ڈاکٹر


dco khushab
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا ہے کہ وادی سون کو بین الاقوامی سطح پر سیاحتی مرکز بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں باالخصوص سیاحوں کی آمدورفت بہتر بنانے کیلئے بین الاضلاعی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے بھی فنڈز جاری کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی سون کے سیاحتی مقام پھلواڑی ریسٹ ہاؤس میں ایک منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں ایم این اے ملک عزیر خان ایم پی اے ملک جاوید خان سمیت ضلعی حکومت کے تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے ڈسٹرکٹ منیجر ٹورازم پنجاب جعفر بھٹہ نے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اربن یونٹ نے کنہٹی ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا ہے جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اوچھالی، کھبیکی جھیل کنارے پروجیکٹ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ملک عزیر خان نے وادی سون کی خستہ سڑکوں کے بارے میں ڈی سی او کو تفصیلی سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کو تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے استدعا کر رکھی ہے ملک جاوید اعوان ایم پی اے نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی نے تمام تجاویز پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت کو ایک جامع رپورٹ ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) تحصیل ایڈوائزر محتسب پنجاب عطامحمد ملک نے اچانک رولر ہیلتھ سنٹر کھبیکی کا دورہ کیا پانچ ڈاکٹروں کی آسامیوں پر دو تعینات اور وہ بھی چھٹی پر تھے مریض ڈسپنسر کے رحم وکرم پر جو مریضوں کو چیک کررہاتھا ادویات کی نایابی اور دیگر مسائل پر پنجاب حکومت کو رپورٹ ارسال کردی گئی بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑہ،ایلیمنٹری سکول دھدڑ اور پرائمری سکول مردوال کا بھی دورہ کیا سٹاف کی کمی اور سکول کی تزئین و آرائش کاکام نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
khushabnews
;
بین الاقوامی سیاحتی مرکز اور ڈاکٹر بین الاقوامی سیاحتی مرکز اور ڈاکٹر Reviewed by Khushab News on 8:16:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.