وادی سون کی سیاست میں نئی انٹری؟؟

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریٹائرڈ بیورو کریٹ ملک محمد صادق اعوان نے کہا ہے کہ مقامی سیاسی قیادت کی عدم توجہی کے باعث وادی سون کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے وادی سون کی تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں مقامی سیاستدان سڑکوں کے نت نئے جھوٹے وعدے کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں میں پی اینڈ ڈی کے سربراہ کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوا ہوں وہاں پر وادی سون کی سڑکوں کی مرمت یا بحالی کیلئے اب تک ایک پائی بھی مختص نہیں ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل نوشہرہ میں وادی سون ڈویلپمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ وادی سون کے غیور عوام کا کوئی بھی عوامی نمائندہ پرسان حال نہیں ہے یہاں پر اہسپتالوں اور سرکاری سکولوں کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہہ ہے وادی سون کا غریب کسان آلواور ٹماٹر کی فصل اٹھا کر دربدر کے دھکے کھا رہا ہے اسے بیج کی قیمت بھی وسول نہیں ہورہی تقریب سے سابق ڈاریکٹر ایجوکیشن لاہور ملک اقبال احمد اعوان نے کہا کہ سون ڈویلپمنٹ فورم وادی سون کے عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر وترقی کے لئے قائم کیا گیا ہے جس میں تمام پارٹیوں کے سیاسی اکابرین اور دیگر سماجی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے اس فورم کی وساطت سے وزیر اعلی پنجاب کو خصوصی مراسلہ بھیجا جائے گا جس میں خوشاب اوچھالی روڈ کی تعمیر کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی اجلاس میں چیئرمینوںیوسی اوچھالی حاجی امجد محمود یوسی انگہ قاضی عزیز الرحمن یوسی مردوال ملک ہادی بخش یوسی صدیق آبادتیمور سلطان اور یوسی کھوڑہ مولوی مشتاق احمد امیدوار ایم سی چیئرمین نوشہرہ ملک حاکم خان سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی اجلاس کے اختتامیہ سیشن میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں میں اپنی اپنی پارٹیوں کے دفاع میں تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد شرکا نے دونوں فریقین میں صلح کرادی۔
khushabnews
;
وادی سون کی سیاست میں نئی انٹری؟؟ وادی سون کی سیاست میں نئی انٹری؟؟ Reviewed by Khushab News on 8:29:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.