چند روز قبل لگنے والی آگ کا مقدمہ درج مگر ملزم بااثر


fire

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نواحی قصبہ سوڈھی جیوالی میں ایک ہفتہ قبل کسان ظہور احمد کی گندم اور ٹریکٹر کو آگ لگانے والے ملزمان محمد اقبال ،محمد اکبر ،ظفر اقبال،مولاداد اور دو نامعلوم کے خلاف نوشہرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ظہور احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے مقامی پولیس گرفتاری سے گریزاں ہے انہوں نے بتایا کہ گندم کے کھیت کھلیان میں جل جانے کی وجہ سے میرا لاکھوں روپوں کا نقصان ہوگیا ہے اگر میرے نقصان کی تلافی نہ کی گئی تو میرے گھر میں نوبت فاقوں تک پہنچ سکتی ہے کسان بورڈ کے صدر اختر اسلام پتھال نے بتایاکہ غریب کسان ظہور احمد کے ساتھ ملزمان نے ناانصافی کی ہیاور پولیس بھی میرٹ پر تفتیش کرنے سے کترا رہی ہے ہم ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب کسان ظہور احمد کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ہوٹلوں ،بیکریوں پر صفائی کے ناقص انتظامات ،اور کھانے پینے کی اشیاء میں مضر صحت چیزوں کا استعمال ،برگر ،سموسے ،اور چاٹ کھانے سے شہری معدے ،یرقان اور موذی امراض کا شکار ہونے لگے ہیں کھلے عام حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے متعلقہ حکام نے چپ سادھ رکھی ہے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اچانک چھاپے مار کر مرتکب افرادکے خلاف کاروائیاں کی جائیں۔
khushabnews
;
چند روز قبل لگنے والی آگ کا مقدمہ درج مگر ملزم بااثر چند روز قبل لگنے والی آگ کا مقدمہ درج مگر ملزم بااثر Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.