ڈی سی اوکنزہ مرتضیٰ ان ایکشن


خوشاب نیوزڈاٹ کام) ڈی ایچ کیو ضلع کا بڑا ہسپتال ہے اور یہاں عوام کو درپیش صحت وصفائی کے مسائل فی الفور حل کئے جائیں گے ان خیالات کا ٰاظہار آج ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دور ان گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضےٰ نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ سے میٹنگ کی جس میں اے ڈی سی ،ڈی او سول ڈیفنس ،ای ڈی او ہیلتھ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو،محکمہ ریونیو ،بلڈنگ کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کو درپیش مختلف مسائل اور مسنگ فیسلیٹیز کا تفصیلی جائیزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کا بڑا ہسپتال ہونے کی وجہ سے دور دراز کے دیہات اور تحصیلوں سے مریض ادھر کا رخ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائیگا انہوں نے کہا ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں پینے کا صاف پانی ،باونڈری والز کی تعمیر ،تزین وآرائش ،وائٹ واش کی تعمیر و مرمت ،اے سی جنریٹر کی فراہمی ،مریضوں کے بیٹھنے کا مناسب انتظام ،اور ہسپتال کوبلا تعطل بجلی کی فراہمی کا کام ترجیہی بنیادوں پر کئے جائیں گے اس سلسلے میں انھوں نے متعلقہ محکموں جن میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ،ٹی ایم او ،ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس کو ضروری ہدایا ت جاری کیں اور ہسپتال میں دو آپریشن تھیٹرز کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی ٰ نے ہسپتال میں او پی ڈی ،ایمر جنسی وارڈز،بچوں کی نگہداشت ،لبیر روم،آپریشن ٹھیٹرکا خود معائنہ کیا ۔ڈی سی او خوشاب نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دیں اور ہسپتال کے 50 بیڈز نئے لے لیں ۔انہوں نے ڈی ایچ کیو کو بجلی کی فراہمی کے لئے واپڈہ کو نیا فیڈر لگانے کا حکم بھی دیا ہے جس پر50 فی صدکام ہو چکا ہے انہوں نے ٹی ایم اوکوہدایت کی کہ وہ سٹرکوں پر آوارہ کتوں ،گائے ،بھیسنوں کی کھلے عام پھرنے پر پابندی لگائیں اور ہسپتال میں انٹری کو خوبوصورت بنائیں ۔
khushabnews
;
ڈی سی اوکنزہ مرتضیٰ ان ایکشن ڈی سی اوکنزہ مرتضیٰ ان ایکشن Reviewed by Khushab News on 9:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.