رشتے کا تنازعہ دوشیزہ اور نوجوان کا قتل



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وادی سون کے نواحی قصبہ دھدڑ میں رشتے کے تنازعے پر بھائی نے بہن کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے تفصیل کے مطابق موضع دھدڑ میں ملزم عامر حسین نے اپنی سگی بہن صائمہ بی بی کو اپنے ماموں ذاد سے شادی کرنے سے انکار پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا معلوم ہوا ہے کہ صائمہ ماموں کے بیٹے کی بجائے اپنی شادی کسی اور جگہ پر کرنا چاہتی تھی شادی سے انکاری کا ملزم کو رنج ہوا جس کے بعد اس نے اپنی بہن کو مار ڈالا تھانہ نوشہرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو آلہ قتل سمیت برآمد کرکے حوالات میں بند کردیا پولیس مزید مصروف تفتیش ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سماجی کارکن صاحب خان نے کہا ہے کہ سول اہسپتال نوشہرہ میں تعینات لیڈی ڈاکٹر توشین بی بی اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہی ہے چند مفاد پرست عناصر اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر توشین تقریبا عرصہ دس سال سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال نوشہرہ میں تعینات ہے اس کے خلاف کسی قسم کی کوئی محکمانہ انکوائری بھی نہیں ہے اس سلسلہ میں میڈیا کے نمائندوں نے ڈاکٹر توشین سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی مریضوں کو چیک کررہی تھی کہ ظفر اقبال موضع سھبرال کے رہائشی نے میرے کمرے میں داخل ہوکر شور مچانا شروع کردیا کہ میرے مریض کا پہلے چیک اپ کیا جائے جس پر میرے اسسٹنٹ نے کہا کہ کوئی ایمر جنسی نہیں ہے کچھ دیر میں آپ کا مریض چیک ہوجائے گا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محلہ مندیال کے رہائشی عمران پٹھان کو موضع بولہ بہنوئی نے اپنے ساتھیوں سے مل کر بے دردی سے قتل کردیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے مقتول کے بھائی رحمت جان کی مدعیت میں سات ملزمان ولی خان،کشمیر خان ،شہریار خان ،سردار خان ،اختیار خان ،سعد اللہ خان ساکن منگھور اور محمد شفیع وڈھل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا مقتول عمران کی بہن کو ولی خان نے گھریلو ناچاقی پر طلاق دے دی تھی جس کا تنازعہ چل رہا تھا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ سے راولپنڈی جانیوالی نجی کمپنی کی کوچ موضع جابہ کے قریب ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کوچ کا ڈرائیور محمد اکبر شدید زخمی ہوگیا اور دیگر چار مسافر بھی معمولی ہوئے جنہیں تحصیل اہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا اور ڈرائیور کو ضلعی اہسپتال جوہرآباد ریفر کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پرائس مجسٹریٹ تھانہ نوشہرہ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ نبیلہ ملک نے موضع کھبیکی بازار کا اچانک دورہ کیا اس دوران مختلف دوکانوں کو چیک کیا گیا تو ناقص اور غیر معیاری اشیائے ضروریہ فروخت کرنے پر مختلف دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔
;
رشتے کا تنازعہ دوشیزہ اور نوجوان کا قتل رشتے کا تنازعہ دوشیزہ اور نوجوان کا قتل Reviewed by Khushab News on 8:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.