وادی سون پریس کلب کی تقریب میں ذکر لفافہ صحافییوں کا

soon valley news
Foto file
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
اظہار تعزیت
خوشاب نیوزڈاٹ کام)سینئر صحافی خوشنودعلی خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر ملک زاہد اعوان،ملک محمد اشرف کھلان،ملک جاوید بکھوال،شانی اعوان،ملک محمد اقبال،ملک شاہ دل اعوان،ملک گل سلطان اعوان اور دیگر شخصیات نے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

گندم کی کٹائی شروع
خوشاب نیوزڈاٹ کام)وادی سون کے بیشتر علاقوں میں گندم کی کٹائی جاری ہے کھیتوں میں فصلوں کو بہتر دیکھ کر کسان خوشی سے سرشار ہیں کاشتکاروں کیاللہ تعالی سے کٹائی اور کاشت کے عمل تک بارش نہ ہونے کی دعائیں اور حکومت سے بھی مطالبہ کہ کسانوں کے اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے گندم کے نرخ مقرر کئے جائیں۔

صحافیوں میں زردصحافت کرنے والے لفافہ بلیک میلر گھس بیٹھیے بھی ہیں
خوشاب نیوزڈاٹ کام)آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر وادی سون پریس کلب نوشہرہ میں تقریب زیر صدارت سجاد حسین ساجد منعقد ہوئی جس میں وادی سون پریس کلب کے ارکان نے شرکت کی جنرل سیکرٹری ملک زاہد فاروق اعوان نے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ہم ہرسال آزادی صحافت کا دن مناتے ہیں مگر ابھی تک ہم آزادی صحافت کا تصور بھی نہیں کرسکتے سیاست کی طرح صحافت بھی زیر عتاب ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صحافیوں میں زردصحافت کرنے والے لفافہ بلیک میلر گھس بیٹھے ہیں جن سے صاف ستھری شفاف صحافت کرنے والے بھی بدنام ہورہے ہیں انہوں نے مضافاتی صحافیوں کے حقوق بارے کہا کہ حکومت کو علاقائی صحافیوں کے مسائل پر توجہ دینا چائیے صدر وادی سون پریس کلب سجاد حسین ساجد نے کہا کہ وادی سون پریس کلب کے صحافی علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں علاقائی صحافی ہمیشہ اپنی قلم اور کیمرے کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والے افراد کی آواز کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
;
وادی سون پریس کلب کی تقریب میں ذکر لفافہ صحافییوں کا وادی سون پریس کلب کی تقریب میں ذکر لفافہ صحافییوں کا Reviewed by Khushab News on 8:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.