ضلع خوشاب کے تمام اراکین اسمبلی دھوکے باز اور کرپٹ ہیں

pmln khushab


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے تمام پارلیمنٹرین دھوکے باز، دغاباز اور دو رخے چہرے والے والے ہیں جو نظریاتی کارکنوں کو پسند نہیں کرتے جبکہ ضلعی قیادت بھی کرپشن میں ملوث ہے یہ الزامات مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے رہنما و سابق سٹی صدر جوہرآباد ملک عبدالرؤف اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ’’مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ‘‘ کے عنوان سے اپنے سٹیس میں لکھا ہے کہ جوہرآباد ایک زبردست شہر ہے ، 25سال پہلے جب میں امریکہ سے واپس آیا تواپنا بنیادی فرض سمجھتے ہوئے میں نے اپنا وقت اور پیسہ انتہائی خلوص نیت کے ساتھ جوہرآباد شہر اور ضلع خوشاب کی بہتری کے لیے لگایااور ہر پلیٹ فارم پر اس مقصد کے لیے جدوجہد کی ۔1991میں مسلم لیگ ن جوہرآباد کا سٹی صدر منتخب ہوا اور2014تک رہا، 1997میں بلدیہ جوہرآباد کا کونسلر منتخب ہوا قائم مقام چیئرمین بھی رہا۔ سیاسی جدو جہد کے نتیجہ میں دو بار جیل بھی گیا۔
khushabnews
Screen shot of Malik Rauf Awan status on social media
ملک عبدالروف اعوان نے مزید کہا کہ اپنی امریکہ کی تمام محنت کی کمائی سے میں نے جوہرآباد میں ایک فیکٹری لگائی اور شہر کے تقریباََ ایک ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیالیکن اب میں اپنے مسلم لیگی اراکین اسمبلی کے روئیوں سے مکمل طور پر مایوس ہو گیا ہوں کیونکہ وہ تقریباََ سب ہی دھوکے باز، دغاباز اور دو رخے چہرے والے والے ہیں جو نظریاتی کارکنوں کو پسند نہیں کرتے بلکہ وہ اپنے چمچوں اور خوشامدیوں کو آگے لے آئے ہیں اورانہوں نے نظریاتی کارکنوں کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے کیونکہ انہیں صرف خوشامدی غلام قسم کے کارکن پسند ہیں اسی لیے اہم عہدوں سے نظریاتی کارکنوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور انکی جگہ مفاد پرست ، پولیس ٹاوٹ اور کمیشن ایجنٹ آگئے ہیں اور یہ صورتحال صرف ضلع خوشاب میں ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی حالت پورے پنجاب میں اس سے بھی بد تر ہے۔
khushabnews
اشتہار
;
ضلع خوشاب کے تمام اراکین اسمبلی دھوکے باز اور کرپٹ ہیں ضلع خوشاب کے تمام اراکین اسمبلی دھوکے باز اور کرپٹ ہیں Reviewed by Khushab News on 6:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.