باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری


soon valley
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مولانا محمدشفیع اوکاڑویؒ سچے عاشق رسولﷺ اور محب اہلبیت تھے ان خیالات کا اظہار پاکستان مشائخ کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریا ت ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ اوگالی شریف والوں نے جامع مسجد غوثیہ رضویہ اوگالی شریف میں مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام کی ترویج واشاعت کے لئے مولانا اوکاڑوی ؒ کی قابل قدر خدمات ہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی تبلیغ اسلام کے لئے وقف کررکھی تھی اس موقع پر مولانا اوکاڑویؒ کے بلندی درجات کی دعا اور ایصال ثواب بھی کیا گیا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ سے نلی خوشاب بارات واپس لے جانیوالی نجی کمپنی کی کوچ نمبری جے ایم ایک سو پچانوے، شہیداں والا موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرگئی جس کے نتیجہ میں بیشترمسافر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں فوری پہنچ گئیں زخمیوں کو ضلعی اہسپتال منتقل کردیا گیا ہے چند مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔
khushabnews
;
باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری Reviewed by Khushab News on 8:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.