پی ٹی آئی کو منفی سیاست ترک کرنا ہوگی


asif bha
Foto file
خوشاب نیوزڈاٹ کام) صوبائی وزیر جنگلات ،وائلڈ لائف و فشریز ملک محمدآصف بھاء نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لیکر جا رہے ہیں جس سے ملک میں سماجی و اقتصادی حالات میں بہتری آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام با شعور اور سمجھدارہیں اس لئے وہ ملکی ترقی میں روکاوٹ ڈالنے اور دھرنا دینے والی جماعت پی ٹی آٹی کومسترد کر دیں گے ہم پی ٹی آئی کے راہنماؤں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ منفی سیاست سے خواہ مخواہ اپنا اور قوم کا وقت ضائع نہ کریں ۔اگر پی ٹی آئی عوام سے مخلص ہے تو وہ پاکستان کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے سفر میں آگے بڑھانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں ۔ صوبائی وزیر گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ تمام حکومتوں نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا اور یہ مسلم لیگ (ن) کا ہی کارنامہ ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مثبت اصلاحات کیں۔ تعلیم ،صحت ،کمیونیکیشن اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دی ۔قبل ازیں بھٹہ مزدوروں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا تھا ۔لہذا اب وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژ ن کے مطابق صوبہ بھر میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی فلاح بہبود اور انہیں تعلیم یافتہ بنانے کے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور اب وقت دور نہیں ہے جب یہی بچے معاشرے کے مفید شہری بن کر اپنے خاندان اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔
khushabnews
اشتہار 
;
پی ٹی آئی کو منفی سیاست ترک کرنا ہوگی پی ٹی آئی کو منفی سیاست ترک کرنا ہوگی Reviewed by Khushab News on 6:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.