خاتون ڈی سی اونے چارج سنبھالتے ہی صاف صاف واضح کردیا


khushab news
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈی سی او کانفرنس ہال جوہرآباد میں ایک تعارفی اجلاس بلایا ۔اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں، مختلف محکوں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے واضح کیا کہ وہ تمام محکموں سے بہتر کوآرڈینیشن ،تعاون اور عملی کام کی توقع رکھتی ہیں اس لئے آپ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری ،لگن اور محنت سے انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام اپنے اپنے محکموں کی آن گوئنگ سکیموں کو بر وقت اور موجودہ مالی سال ختم ہونے سے قبل پائیہ تکمیل تک پہنچائیں انہوں نے ہدایت کی روڈز، ورکس ،بلڈنگز ،ہیلتھ اور عوامی فلاح و بہبود کی دیگر سکیموں کو ترجیہی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔قبل ازیں کانفرنس ھال میں موجود تمام افسران نے فرد اً فرد اً تعارف کروایا ۔ تمام افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی ،شارٹیج آف سٹاف سمیت دیگر مسائل سے ڈی سی او کو آگاہ کیا ۔ڈی سی او نے تمام محکموں کو ایک مختصر بریف بنا کر بھیجنے کی ہدایت کی ۔

khushabnews
اشتہار
;
خاتون ڈی سی اونے چارج سنبھالتے ہی صاف صاف واضح کردیا خاتون ڈی سی اونے چارج سنبھالتے ہی صاف صاف واضح کردیا Reviewed by Khushab News on 7:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.