اور شیدُو پکڑا گیا


khushab police
وادی سون میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس حراست میں لیے گئے افغان باشندے
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل اسد اللہ خان کی زیر نگرانی خوشاب پولیس کا وادی سون نوشہرہ۔پی اے ایف بیس سکیسر کے گردو نواح میں سرچ آپریشن۔ایس ایچ او نوشہرہ،کٹھہ سگھرال اورصدر جوہرآباد نے معہ نفری اور اہلیٹ فورس کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔دوران سرچ آپریشن 04افغانی باشندگان جو کہ غیر قانونی طور پر قیام پذیر تھے اور ایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 75 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا ان کے کوائف کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی سرچ آپریشن کے دوران وادی سون میں غیر قانونی طور پر مقیم 125افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا‘ گرفتار کئے جانیوالے غیر ملکی باشندوں کے پاس پاکستان میں داخل ہونے کی کوئی آئینی دستاویز نہیں تھی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ نوشہرہ میں چار فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک خطرناک اشتہاری مجرم رشید عرف شیدو کو بھی قانون کو گرفت میں لے لیا ملزم رشید عرف شیدومقدمہ قتل میں طویل عرصہ سے اشتہار چلا آ رہا تھا اور اسکی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔تاہم پولیس مذکورہ اشتہاری بارے مزید تفصیلات بتانے سے گریزکررہی ہے۔
khushabnews
اشتہار
;
اور شیدُو پکڑا گیا اور شیدُو پکڑا گیا Reviewed by Khushab News on 9:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.