شاکر بشیر کی وزیراعظم سے ملاقات میں باتیں کیا ہوئیں؟


رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان وزیراعظم میاں نواز شرف سے ملاقات کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم ہاوس میں خوشاب کے حلقہ این اے ستر سے رکن کومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان سےاسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے پاکستان بھر میں پروگرام پر تیز رفتاری سے عمل درآمد جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ انشاء اللہ ملک میں امن و امان کی بحالی، توانائی کے بحران کے خاتمے ،پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے وزیراعظم کو اپنے حلقہ میں عوامی مسائل، جاری کاموں اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کو بتایا کہ عوام ان کے ترقیاتی کاموں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اوراْن کی قیادت اور پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

khushabnews
اشتہار
;
شاکر بشیر کی وزیراعظم سے ملاقات میں باتیں کیا ہوئیں؟ شاکر بشیر کی وزیراعظم سے ملاقات میں باتیں کیا ہوئیں؟ Reviewed by Khushab News on 10:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.