کفری سڑک کی خستہ حالی پر مکین سراپا احتجاج


wadi e soon

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع کفری (صدیق آباد) کے رہائشی اندرون شہر جانے والی پختہ سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا محال ہونے پر سراپا احتجاج ہیں موضع کفری کے باسیوں ملک محمد اقبال ملک امیر سلطان اعوان اور ملک احمد حسن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ارکان اسمبلی ہم سے ووٹ تو لے لیتے ہیں لیکن اس کے بعد ہماری یونین کونسل میں ترقیاتی کام کو کجا اپنے ووٹروں سے ملاقات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے اندرون شہر داخل ہونے والی سڑک کا نام ونشان تک مٹ چکا ہے جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کفری کے مسافروں کو مین اوچھالی نوشہرہ روڈ پر ہی اتار دیتے ہیں جس سے خواتین بچوں اور بوڑھوں کو دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ملک جاوید اعوان متعدد بار سڑک کی مرمت کا وعدہ کرکے گئے ہیں لیکن یہ وعدہ آج تک وفا نہ ہوسکا کفری کے مکینوں نے مدرسہ چوک میں احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب کنزہ
مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ اس پختہ سڑک کی تعمیر ہوسکے۔
khushabnews
اشتہار
;
کفری سڑک کی خستہ حالی پر مکین سراپا احتجاج کفری سڑک کی خستہ حالی پر مکین سراپا احتجاج Reviewed by Khushab News on 11:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.