سیاسی ہلچل پھر شروع


khushab news
Foto file
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے اور مخصوص نشستوں کے انتخابات کے شیڈول جاری ہونے کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں اپنے گروپ کے چیئرمینوں کے اعزاز میں عشائیوں اور ظہرانوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن واضع طور پر دو دھڑوں میں تقسیم نظر 
آتی ہے 
ایک دھڑے کی قیادت سینیٹر غوث محمد نیازی صدر مسلم لیگ ن خوشاب ،صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاسمیت ارکان اسمبلی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی ایز ملک وارث کلو ،ملک کرم الہی بندیال اورملک جاوید اعوان کررہے ہیں جبکہ دوسرے دھڑے کی قیادت سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک اور ایم این اے ملک عزیر محمد خان کررہے ہیں ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے اس گروپ نے تین امیدواروں ملک عمران بشیر اعوان،ملک ہارون بندیال اور ملک امیر مختار سنگھا کو نامزد کر رکھا ہے جبکہ سمیرا ملک گروپ نے سابق ایم پی اے ملک مختار احمد اعوان کو چیئرمین ضلع کونسل کے لئے فیورٹ امیدوار قرار دے رکھا ہے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں سے اعلی قیادت جس گروپ کا بھی امیدوار نامزد کرے گی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی کامیاب ہوگا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے پاس عددی لحاظ سے یونین چیئرمینوں کی تعداد 13ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نکے پاس یونین چیئرمینوں کی تعداد35ہے پنجاب میں بھی تیسرے مرحلے کا اعلان الیکشن کمیشن کی طرف سے جلد متوقع ہے جس کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔


khushabnews
;
سیاسی ہلچل پھر شروع سیاسی ہلچل پھر شروع Reviewed by Khushab News on 11:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.