ڈی سی او ضیاالرحمن نے کس کی مرضی سے تبادلہ کرایا


tahir sarfraz
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب سے تبدیل ہونے والے سابق ڈی سی اوضیاء الرحمن کی خوشاب میں بہترین خدمات اور ان کے اعزاز میں سرکٹ ھاؤس جوہرآباد میں ایک الوداعی تقریب کااہتمام کیا گیا ۔تقریب میں جائینٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد ملک طاہر سرفراز اعوان ،اے ڈی سی راؤ عاطف ،ای ڈی او زراعت محمد یوسف ،ای ڈی و (سی ڈی ) نبیلہ ملک ،ڈی ایف سی شمائلہ بانو ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد تحصیل خوشاب ،قائدآباد ،نورپور تھل کے اسسٹنٹ کمشنروں و کلاء اور دیگر مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات اور ضلعی افسرا ن نے شرکت کی ۔سابق ڈی سی او ضیاء الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خوشاب میں اپنے سوا سال قیام کے درمیان یہاں کوئی اجنبیت نہیں دیکھی ۔مجھے ضلعی انتظامی افسران ،دیگر ضلعی افسران اور یہاں کے لوگوں نے بہت تعاون اور محبت دی ۔اپنے قیام کے دوران تمام اداروں نے میرے ساتھ ایک ٹیم کی صورت میں کام کیا لہذا میرا خوشاب میں قیام تا زندگی یاد رہے گا ۔قبل ازیں طاہر سرفراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی سی او ضیاء الرحمن کی ضلع خوشاب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ضلع خوشاب میں ان کی پالیسیاں مثبت اورغریب دوست تھیں ۔انہوں نے ضلع میں لوگوں کو انصاف دلایا اور ہر طبقے کے افراد سے ضیاء الرحمن خوش اخلاق اور دوستانہ ماحول میں ملے اور ان کے مسائل حل کیئے ۔انہوں نے کہا سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ ضیاء الرحمن نے یہاں سے تبدیل ہو کر کے پی کے میں جاکر پرموشن حاصل کی اور کمشنر افغان کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں اورانہوں نے خوشاب سے اپنی خواہش کے مطابق تبادلہ کروایا ۔طاہر سرفراز نے کہ میں ضلع خوشاب کا باشندہ ہونے کے ناطے سابق ڈی سی او ضیاء الرحمن کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں اور ان کی اس ضلع میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
khushabnews
;
ڈی سی او ضیاالرحمن نے کس کی مرضی سے تبادلہ کرایا ڈی سی او ضیاالرحمن نے کس کی مرضی سے تبادلہ کرایا Reviewed by Khushab News on 4:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.