چودہ سال سے منتظر امام مسجد

khushab city
Foto file
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چودہ سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ضلع کونسل کمپلیکس کی جامع مسجد کے خطیب کی آسامی کنفرم نہ ہو سکی‘ مقامی حکومتوں کے پہلے دورانیہ میں ضلعی اسمبلی میں مسجد کے خطیب کی آسامی کی باقاعدہ منظوری دے کر کیس سیکرٹری فنانس پنجاب کو ارسال کیا تھا لیکن وہ ابھی تک افسر شاہی کے سرخ فیتے کی لپیٹ میں ہے۔ مسجد میں تعینات خطیب مولانا قاری محمد اسلم کو صرف ایک سال تک لوکل ایڈجسٹمنٹ کے تحت بطور ورک چارج ملازم تنخواہ ادا کی گئی جس کے بعد یہ سلسلہ بھی روک دیا گیا اور گذشتہ تیرہ سالوں سے خطیب محمد اسلم کو ضلعی حکومت کی جانب سے تنخواہ یا اعزازیہ کی مد میں ایک پائی تک ادا نہیں کی گئی۔ مسجد کے نمازیوں نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے خوشاب کی نئی ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم معاملہ پر خصوصی توجہ دیں اور قاری محمد اسلم کو اُن کا حق دلایا جائے۔ اس ضمن میں جب سابق ضلع ناظم خوشاب کے پی ایس او جعفر بھٹہ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ ضلعی حکومت نے خطیب کی آسامی کی منظوری دیکر کنفرمیشن کیلئے کیس باقاعدہ سیکرٹری فنانس کو ارسال کر دیا تھا لیکن ضلعی حکومت کے نظام کے خاتمہ کے بعد موثر پیروی نہ ہونے کے سبب یہ کیس ابھی تک زیر التواء ہے۔
khushabnews

;
چودہ سال سے منتظر امام مسجد چودہ سال سے منتظر امام مسجد Reviewed by Khushab News on 6:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.