گاڑی اوورٹیک کرنے پر سیاستدان کے بیٹے نے نوجوان کو قتل کر دیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بھارت کی ریاست بہار میں ایک نوجوان ادتیہ نے منورما دیوی کے بیٹے روکی یادیو کی گاڑی کو اوورٹیک کیا جس پر گاڑی میں بیٹھے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی ، قتل کے الزام میں سیاستدان کا شوہر گرفتاربھارتی ریاست بہار میں گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر سیاست دان کے بیٹے نے نوجوان کو قتل کر دیا۔ مقتول کے دوست کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک نے بھارتی کمانڈو کی وردی پہنی ہوئی تھی۔ بھارت میں عام شہری لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ ریاست بہار کے ضلع گایا میں گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پرجنتا دل یونائیٹد سے تعلق رکھنے والی سیاست دان منورما دیوی کے بیٹے روکی یادیو نے ادتیا نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔ ادتیا کے دوست کا کہنا ہے کہ گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر روکی یادیو کی گاڑی میں بیٹھیمسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک نے بھارتی کمانڈو کی وردی پہنی ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سیاست دان منورما دیوی کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
khushabnews
;
گاڑی اوورٹیک کرنے پر سیاستدان کے بیٹے نے نوجوان کو قتل کر دیا گاڑی اوورٹیک کرنے پر سیاستدان کے بیٹے نے نوجوان کو قتل کر دیا Reviewed by Khushab News on 4:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.