ٹرانسفارمر اڑگیا، واپڈا سو گیا، لوگوں کا برا حال ہوگیا


soon valley news
Foto file
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیل شہر کا مین بجلی ٹرانسفارمرجو کہ اکثر خراب رہتا تھا گرمی کی شدت برداشت نہ کرسکااور مکمل طور پر جل گیا جلنے سے نصف شہری آبادی بجلی سے محروم ہوگئی بچے بوڑھوں سمیت خواتین کو پریشانی کا سامنا ہے مساجد گھروں میں پانی کی کمی اور پنکھوں کی بندش سے مکین گرمی سے نڈھال ہوگئے اہل علاقہ کے مکینوں روشن شاہ ،محمد اکمل شہزاد،محمد شکیل اور دیگر نے بتایا کہ کئی بار ایس ڈی او واپڈاکے نوٹس میں لایا گیا مگر مجال ہے کہ واپڈا انتظامیہ ٹس سے مس ہوئی ہو انہوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بحالی کے ہائی پاور ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔
khushabnews

;
ٹرانسفارمر اڑگیا، واپڈا سو گیا، لوگوں کا برا حال ہوگیا ٹرانسفارمر اڑگیا، واپڈا سو گیا، لوگوں کا برا حال ہوگیا Reviewed by Khushab News on 8:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.