ٹھیکدار فرار، عوام خوار


Foto file
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جد اعلی قوم اعوان حضرت عباس علمدارؒ کا یوم ولادت آج وادی سون بھر میں عقیدت و احترام میں منایا گیاجگر گوشہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ جناب حضرت عباس علمدارؒ کی ولادت با سعادت 4 شعبان 26 ہجری بمطابق 15مئی 647ء مدینہ منورہ میں ہوئی آپ نے 33 سال کی عمر میں جام شہادت نوش فرمایا آپ شہنشاہ وفا کے طور پر مشہور ہیںآپ کے یوم ولادت پر محافل ختم شریف کا انعقاد کیا جاتا ہے حضرت عباس ؒ کی گیارہویں پشت میں ایک بزرگ عون قطب شاہ ؒ تبلیغ اسلام کے لئے علاقہ سون آئے ان کی اولاد یہاں اعوان کہلاتی ہے اس موقع پر ادارہ افکار الاعوان کے جنرل سیکرٹری شاہ دل اعوان نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ اعوان قوم اپنے آباؤ اجداد کایوم ولادت پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مناتی ہے اللہ رب العزت سے اس مبارک دن کے صدقے دعا ہے کہ وطن عزیز میں امن و امان اور سلامتی عطا فرمائے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے رہنما طارق عاشق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم جاگ گئی ہے لوٹ مار کرنے والوں کا حساب خود لے گی مفاد پرستی کی سیاست کرنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں باشعور عوام اب لوٹ مار کرکے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دے گی تحریک انصاف کے جلسے دیکھ کر مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں ہمار ی پارٹی آئندہ جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کرئے گی جس طرح عوام کا پہلے استحصال کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے لئے بلا تحصیص ہونا چاہیے۔

خوشاب نیوزڈاٹ کام)نوشہرہ اوچھالی روڈ کی تعمیرایک سال سے تعطل کاشکار،عوام پریشان ،ٹرانسپورٹرزخوار،ٹھیکدارسڑک پرمٹی ڈال کرغائب ہوگیا کروڑوں روپے کے اخراجات سے شروع ہونے والامنصوبہ سرخ فیتے کی نذر، متعلقہ ڈیپارٹمنٹ عوام کی پریشانی سے بے خبر، سڑک پرپڑی مٹی کی وجہ سے راہگیر،پریشان ،گاڑیاں اور مسافر گردوغبارپھانکنے پرمجبور،سڑک کے قریب رہنے والے گردوغبارکے بادلوں میں گھرے ہوئے ،سڑک بننے کی خوشی عوام کیلئے سانس کی بیماریوں کا پیشِ خیمہ بننے لگی،سڑک کی فوری تکمیل ضروری ہے تاکہ عوام کوسہولت فراہم کی جاسکے،ان خیالات کااظہار وائس چئرمین یوسی نمبرایک اوچھالی حاجی غلام مصطفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وادی سون کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے کوئی قابل ذکرپراجیکٹ مکمل نہیں ہوتا ،علاقے کونظرانداز کیا جارہا ہے،انہوں نے ڈی سی اوخوشاب کنزہ مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ روڈ کو فوری طور پرمکمل کرنے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ وادی سون کے عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔ 


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)علاقہ وادی سون کے سیاسی اورسماجی حلقوں نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیرمولانا مطیع الرحمٰن نظامی کے عدالتی قتل کی بھرپور مذمت کی ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھرمیں مولانا مطیع الرحمن نظامی کے عدالتی قتل کی مذمت کی جارہی ہے جماعت اسلامی زون پی پی ۳۹ بھی اس غیرانسانی ،غیراخلاقی اورغیرقانونی قتل کی بھرپورمذمت کرتی ہے ان خیالات کااظہارملک ممتازخان امیرجماعت اسلامی وادی سون نے ایک اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ یہ قتل ۱۹۷۴میں ہونے والے سہ فریقی معاہدے کی صریحاََ خلاف ورزی ہے اس معاہدے میں پاکستان ،بنگلہ دیش اورانڈیا شامل تھے جس میں کہا گیا تھا کہ فریقین پرجنگی جرائم کے مقدمات نہیں چلائے جائیں گے،لیکن بنگلہ دیش ہندوستان کی انتہا پسندحکومت کے کٹھ پتلی کا کردار اداکرتے ہوئے پاکستان دشمنی میں ساری اخلاقی اورقانونی حدیں پھلانگ چکا ہے حکومت پاکستان بے حسی اورلاتعلقی کے رویے کوترک کرکے پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کاتحفظ کرے جن لوگوں نے ریاست پاکستان کی بنیادوں کو اپنے لہوسے سینچا ہے وہ پاکستان کے حقیقی محسن ہیں ان کا تحفظ پاکستانی عوام حکومت ،فوج اور دیگراداروں کافرض ہے دشمن محب وطن افراد کو بے سہاراوبے آسرا کرکے مایوسی کا شکار کرنا چاہتا ہے تاکہ آئندہ پاکستان کے لئے کوئی قربانی دینے کوتیار نہ ہو اگرپاکستانی عوام،ادارے اورحکومت ملک کاتحفظ چاہتے ہیں تو ایسے افراد کوماتھے کاجھومر بنانا ہوگا نہ صرف ان کو تحفظ بلکہ بھرپور عزت واحترام بھی دینا ہوگا ورنہ پاکستان اورپاکستانی اداروں کے لئے قربانیاں دینے والے ڈھونڈے سے نہ ملیں گے دشمن کی شدید خواہش یہی ہے ایسے لوگوں کولاتعلق کرکے پاکستان سے محبت کے جذبے کو ختم کردیا جائے یہ فورتھ وارآف جنریشن کا حصہ ہے پاکستانی عوام ،اداروں،دانشوروں،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں،فوج اورحکومت کواس کاادراک کرنا چاہئے ورنہ ہوسکتا ہے کہ ہم دشمن کی سازش کا شکار ہوکر ترنوالہ بن جائیں ،حکومت پاکستان کونہ صرف بنگلہ دیش اوربھارت سے بھرپوراحتجاج کرناچاہیے بلکہ اس معاملے کوعالمی سطح پربھی ہرصورت میں اٹھانا چاہیئے تاکہ اس نقصان کا ازالہ کیا جاسکے اورآئندہ کے لئے ایسے واقعات کوروکا جاسکے
khushabnews
;
ٹھیکدار فرار، عوام خوار ٹھیکدار فرار، عوام خوار Reviewed by Khushab News on 8:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.