مجھ سے پہلے ضلع کے تعلیمی ادارے تنزلی کا شکار تھے


asif bha
خوشاب نیوز ڈاٹ کام صوبائی وزیر جنگلات ،تحفظ جنگلی حیات و ماہی پروری ملک محمدآصف بھاء نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارو مدار تعلیم کے حصول پر ہوتا ہے ۔اس لئے تعلیم ایک ایسا ہتیار جسے حاصل کرکے ہم دینا کی ترقی یافتہ قوموں کے برابر ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا میرے عوامی نمائندہ منتخب ہونے سے قبل ضلع خوشاب میں تعلیمی سہولیات کا بہت بڑا فقدان تھا ۔ضلع میں جو تعلیمی ادارے تھے وہ تنزلی کاشکار تھے ۔میں نے عوامی نمائندہ منتخب ہونے کے فورا بعد ضلع میں تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دی۔اور اس شعبہ پر اربوں کروڑوں روپیہ خرچ کیا گیا ۔اب ضلع خوشاب تعلیمی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ صوبائی وزیر ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو سکول جوہر آباد کی اپ گریڈیشن کی ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر سکول کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا ۔تقریب میں ڈی او (سی) عبدالحمید سنبل ،ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر تابندہ امجد ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سپیشل) سرگودہا زاہدمجید مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر نذر حیات بلوچ ،ڈسٹرکٹ چیئرمین عشر زکوۃ ارشد محمود ،ادارہ ہذا کے اساتذہ اور بچے شریک تھے ۔تقریب میں ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کی ترقی کے حوالے سے صوبا ئی وزیر ملک محمد آصف بھاء کی کاوشوں کو سراہا اور ادارہ کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینے کی استد عا کی ۔صوبائی وزیر نے ادارہ ہذا کے تمام مسائل کو پہلی ترجیح میں حل کروانے کا وعدہ کیا ۔تقریب میں زاہد مجید نے بھی ادارہ ہذا کی ترقی کو مقامی اور انتظامیہ اور صوبائی وزیر کی کوششوں کی وجہ قرار دیا ۔ تقریب میں بتایاکہ ادارہ ہذا میں قبل ازیں پرائمری سطح تک تعلیم کی سہولت تھی کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر کی کوششوں سے اسے مڈل کا درجہ حاصل ہوا اور اب اس سال اسے ہائی کا درجہ مل گیا ہے ۔اب وہ بچے جو مڈل کی تعلیم حاصل کر کے گھر بیٹھ جاتے تھے یا انہیں باہر جانا پڑتا تھا اب انہیں میٹرک تک اس ادارے میں سہولت میسر ہو گئی ہے ۔تقریب میں بتایا گیا کہ اس ادارہ کے خصوصی بچوں کے لئے تعلیم ،یونیفارم اور سکول آنے جانے کی مفت سہولیت میسر ہے ۔صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔جبکہ تقریب کی صدر ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک تھی ۔
khushabnews
;
مجھ سے پہلے ضلع کے تعلیمی ادارے تنزلی کا شکار تھے مجھ سے پہلے ضلع کے تعلیمی ادارے تنزلی کا شکار تھے Reviewed by Khushab News on 8:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.