رمضان میں منا فع خوروں کیخلاف منصوبہ تیار کر لیا ، کنزہ مرتضیٰ


dco khushab

ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ محکمہ صحت کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں

ضلع میں 5رمضان بازار ،26فیئر پرائس شاپس کھولی جائیں گی ‘ ڈی سی او خوشاب کا خطاب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورد و نوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ ڈی سی او آفس جوہرآباد میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ایڈیشنل کلکٹر راؤ عاطف کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے بتایا کہ رمضان پلان کے تحت خوشاب، جوہرآباد ، قائدآباد ، نورپورتھل اور نوشہرہ میں رمضان بازار لگائے جائیں گے اور مختلف مقامات پر 26فیئر پرائس شاپس، پانچ گرین چینل اور پانچ ایگری بازار لگائے جائیں گے۔ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے خوشاب، نوشہرہ اور قائدآباد میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کی زیر نگرانی شکایات سیل قائم کئے جائیں گے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کی چیکنگ کیا کریں گے تاکہ کسی کو ماہِ صیام کے دوران گرانفروشی کا موقع نہ ملے۔
khushabnews
اشتہار

;
رمضان میں منا فع خوروں کیخلاف منصوبہ تیار کر لیا ، کنزہ مرتضیٰ رمضان میں منا فع خوروں کیخلاف منصوبہ تیار کر لیا ، کنزہ مرتضیٰ Reviewed by Khushab News on 7:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.