ورنہ۔۔۔۔ خوشاب میں دھرنا


khushab city
Foto file
خوشاب کے شہریوں نے دھرنے کا اعلان کردیا
رمضان المبارک سے قبل مسئلہ حل نہ ہوا تو کلمہ چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے شہریوں نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت پر اظہار تشویش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خوشاب کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے دریائے جہلم کے پل کے نزدیک بنائی جانے والی واٹر سپلائی سکیم کا کنکشن تیس سال قبل بچھائی گئی پائپ لائن سے کر دیاگیا ہے۔ پائپ لائن بوسیدہ ہونے کی وجہ سے وہ جگہ جگہ سے لیک ہوچکی ہے جسکی وجہ سے سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہوکر گھروں تک پہنچ رہا ہے۔ پہلے شہری مضر صحت پانی کی وجہ سے پریشان تھے اب آلودہ پانی وبال بن گیا ہے۔ ہزاروں شہری ہیپا ٹائٹس اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی او خوشاب اور منتخب نمائندوں سے معاملے کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر رمضان المبارک سے قبل مسئلہ حل نہ ہوا تو کلمہ چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔

khushabnews
اشتہار
;
ورنہ۔۔۔۔ خوشاب میں دھرنا ورنہ۔۔۔۔ خوشاب میں دھرنا Reviewed by Khushab News on 8:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.