گھناونے کاروبار میں ملوث لوگوں کو سخت سزا کا اعلان


khushab news

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے پرائس کنڑول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی تاجر یا دوکاندار کو اور چارجنگ کرنے یا ذخیرہ اندوزی کرنے نہیں دیا جا ئیگا ۔گھناؤنے کاروبار میں ملوث دکانداروں کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائیگی اور انہیں قانون کے مطابق سزائیں بھی دی جائینگی ۔ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کا زیادہ تر فوکس رمضان بازاروں میں عوام کوسستی اور کنٹرول نرخوں پر اشیاء کی فراہمی ہے ۔لہٰذا ان ہدایت پر عملدر آمد کروانے کے لئے وہ خود ان کی کابینہ کے ارکان اور سیکرٹر یز وغیرہ رمضان بازاروں کا باقاعدگی سے دورہ کریں گے ۔کنزہ مرتضیٰ ڈی سی او کانفرنس ہال میں جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔اجلاس میں اے ڈی سی راؤ عاطف،ای ڈی او زراعت محمد یوسف ،ڈی اوزراعت خا ن بہادر جاوید ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد مارکیٹ کمیٹی ،تاجروں اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی سی او نے کہا کہ یہ میٹنگ مارکیٹ میں قیمتوں کا جائیزہ لینے ،نئے نرخوں کا تعین اور رمضان المبارک کے سلسلے میں تیاری کرنا اور میٹنگ کے ممبرز کو ان کی ذمہ داری سے آگا ہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں ہر محکمہ اپنا اپنا بنیادی کام مکمل کرے اور آئندہ رمضان المبارک کے سلسلے میں جلد خصوصی اجلاس بلایا جائیگا ۔قبل ازیں اجلاس میں بنیادی استعمال کی ضروری اشیاء کے نرخوں کا جائیزہ لیا گیا اور کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں نئے نرخ مقرر کیئے گئے ۔جس کے مطابق رائس با سمتی 70 روپے فی کلو گرام ،چاول موٹے 40 روپے ،دال چنا موٹی 130 روپے ،دال چنا باریک 120رو پے،دال مسور امپورٹڈ 135 روپے ،دال مسور لوکل 160 روپے ،دال ماش (دھلی ہوئی)امپورٹڈ250 روپے دال ماش (دھلی ہوئی )لوکل220روپے،دال مونگ 125 روپے ،سرخ مرچ فی 240روپے ،بیسن 130 روپے ،سفید چنا لوکل 125 رو پے کالا چنا باریک 110 روپے ،کھلا گھی 120 روپے ،آٹا تھیلا 20 کلوگرام 720 روپے ،دودھ 70 روپے دھی 75 روپے ،روٹی (وزن 100 گرام) فی 6 روپے ،برف 10 روپے ،چھوٹا گوشت 550 روپے اور بڑا گوشت 280 روپے فی کلو فروخت ہو گا ۔اجلاس میں ڈی او لائیو سٹاک اورٹی ایم او کو ان کی ذمہ داریوں کے ضمن میں الرٹ ہونے کی ہدایات کی گئیں ۔بعد ازاں ایگری کلچر ٹاسک فورس کے اجلاس کا بھی انعقاد ہوا ۔جس کی صدارت ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ نے کی ۔اجلاس میں ای ڈی او زاراعت محمد یوسف نے صدر اجلاس کو بریفنگ دی انہوں نے زارعت کے ضمن میں نمونہ جات کا ٹارگٹ ،حصول نمونہ جات ،ان کے نتائج اور دیگر تفصیل سے آگا ہ کیا ۔ڈی سی اونے محکمہ زارعت کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اس ضمن میں ایک بریف نوٹ بنا کر ان کے آفس بجھوائیں ،ڈسٹرکٹ ٹا سک فورسکی میٹنگ میں ای ڈی او زراعت محمد یوسف ،ڈی او زراعت خان بہادر جاوید ،زمیندار وحید اللہ بوڑانہ اور
 کسانوں کے نمائندہ اختر اسلام موجو د تھے ۔
khushabnews
;
گھناونے کاروبار میں ملوث لوگوں کو سخت سزا کا اعلان گھناونے کاروبار میں ملوث لوگوں کو سخت سزا کا اعلان Reviewed by Khushab News on 8:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.