گیدڑ، دھرنا اور کمشنر


padhrar
Foto file
نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اچانک مین بازار کادورہ کیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد نواز کھارا نے مین بازار، تکبیر چوک ،میلاد چوک کے دوکانداروں کے نرخ نامے چیک کئے اشیائے روزمرہ کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو مجموعی طور پر پانچ ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے کئے ہدایات جاری کیں کہ ماہ مقدس میں مہنگے داموں اشیاء روزمرہ فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹی ایم او شاہد فاروق نے کمشنر سرگودھا کے احکامات ہوا میں اڑ دئیے کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے گزشتہ ہفتے ڈویژن بھر کے ٹی ایم اوز کو ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن شروع کرنے کی ہدایات کی تھی مین بازار نوشہرہ میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے اگر ایک طرف سے بازار میں چھوٹی گاڑی بھی داخل ہوجائے تو گھنٹوں راستہ بند ہوجاتا ہے اسی طرح تکبیر چوک میں دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کی سامنے والی جگہ ریڑھی بانوں کو ماہانہ کرایہ پر دے رکھی ہے جس کی وجہ سے تکبیر چوک سے پیدل گزرنا بھی انتہائی محال ہوچکا ہے یہی صورتحال میلاد چوک کی بھی ہے کونسلر چوہدری عنایت اللہ سابق کونسلر ملک محمد ریاض ،ملک فتح محمد اعوان نے کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب اور ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ رمضان المبارک سے قبل بلاتفریق ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرایا جائے تاکہ تجاوزات کے خاتمے سے شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیل پدھراڑ میں چند روز قبل جنگلی با ولے گیدڑ نے شہر میں گھس کر سات بچو ں اور دو عورتوں کو کا ٹا تھا جس پر رورل ہیلتھ سنٹر پدھراڑ میں ریپی پو ر ویکسین نہ ہو نے کی وجہ سے اہل علا قہ کے لو گو ں نے محکمہ صحت کے خلا ف چھ رو ز لگا تار دھرنا دیااور احتجاج کیا جس پر چئیر مین یو سی پدھراڑ امیدوار چئیر مین ضلع کو نسل خوشاب ملک عمران بشیر اعوان کی سر برا ہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر آصف قاضی نے پدھراڑ کا دورہ کیا اہل علا قہ کے لو گو ں نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ریپی پور ویکسین ڈاکٹر ز اور سٹا ف کی جنرل ڈیو ٹی ،ایمبو لینس کٹھا راہو نے کی شکا یا ت کی جس پر ڈی او ایچ نے ایمبولینس کی فوری مرمت اور جنرل ڈیو ڈیا ں ختم کر نے کی یقین دہا نی کرائی چئیر مین یو سی پدھراڑ ملک عمران بشیر اعوان نے لو گو ں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطا بق ہسپتا لو ں میں مفت طبی سہو لیا ت کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ جلد ہی رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر تعینات کیا جا ئے گا جس پر لو گو ں نے عمران بشیر اعوان کا شکر یہ ادا کیا اس مو قع پر وائس چئیر مین یو سی پدھراڑ ملک دوست محمد ،تحریک انصاف ضلع خوشاب کے سابقہ صدر ملک مزمل اعوان ،ملک نو ید اسلم ،فدا حسین،صوبیدار عزیز ،ملک منور ،اور ملک اشرف کھلا ن بھی مو جو دتھے 
khushabnews
;
گیدڑ، دھرنا اور کمشنر گیدڑ، دھرنا اور کمشنر Reviewed by Khushab News on 11:08:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.