عمران خان یو ٹرن ایکسپرٹ ہے، راجہ اشفاق سرور


pmln khushab

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیر محنت پنجاب اور مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان یو ٹرن لینے میں ایکسپرٹ ہیں اور خود کو احتساب کے شکنجے سے بچانے کیلئے مسلم لیگی قائدین پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے عوام کو فریب دینا چاہتے ہیں۔ وہ مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں ’’نواز شریف زندہ باد‘‘ ورکر کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ شریف برادران نے پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے گذشتہ تین سالوں میں مکمل ہونیوالے یادگار ترقیاتی منصوبوں کی مثال ماضی کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اُنھوں نے کہا کہ چند شعبدہ باز سیاسی بازی گریوں کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگی اکابرین کسی بھی رُکاوٹ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے انقلابی پروگراموں پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے قومی ایوان میں اپوزیشن کے سوالوں کے مدلل جواب دینے کے بعد پانامہ لیکس کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے اب اپوزیشن کے پاس احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر اقتدار سونپا چند سیاسی بازیگر اپنی سازشوں کے ذریعے منتخب حکومت کو گرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ کنونشن سے صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھا‘ قومی اسمبلی کے ارکان ملک وارث کلو‘ ملک کرم الٰہی بندیال نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں خوشاب میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے یوتھ ونگ کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے میاں نواز شریف کے ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین کو یوتھ ونگ کے کارکنوں پر فخر ہے انشاء اﷲ یوتھ ونگ کے نوجوان حکومت مخالف سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر غلام حسین شاہد ‘ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو‘ کوآرڈینیٹر ملک عمران بشیر اعوان‘ صوبائی نائب صدر محمد فیاض نائچ‘ طلعت
مرزا ‘ ملک اشرف اعوان ‘ ملک ربنواز چدھڑ اور دیگر راہنما موجود تھے۔
khushabnews
;
عمران خان یو ٹرن ایکسپرٹ ہے، راجہ اشفاق سرور عمران خان یو ٹرن ایکسپرٹ ہے، راجہ اشفاق سرور Reviewed by Khushab News on 12:07:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.