باراتیوں کی کھائی میں گرنیوالی بس بارے بڑا فیصلہ ہو گیا


soon valley news
Foto file
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نےگزشتہ روز وادی سون کی پہاڑیوں میں شہیدانوالہ موڑ کے نزدیک ہونیوالے باراتیوں کی بس کے کھائی میں گرنے کے حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ المناک حادثہ بس کے ڈرائیور محمد امتیاز ساکن کھوڑہ کی مجرمانہ غفلت ‘ لاپرواہی اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے سبب رونما ہوا۔ یاد رہے کہ ٹریفک کے اس المناک حادثہ میں نلی سے بارات لے کر نوشہرہ جانیوالی بس کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 36مسافر زخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے 18مسافر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں زیر علاج ہیں۔

khushabnews
اشتہار
;
باراتیوں کی کھائی میں گرنیوالی بس بارے بڑا فیصلہ ہو گیا باراتیوں کی کھائی میں گرنیوالی بس بارے بڑا فیصلہ ہو گیا Reviewed by Khushab News on 8:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.