وادی سُون کا بیٹا۔۔۔۔۔ بابو پاکستانی


soon valley news
بابو پاکستانی مختلف ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کے ہمراہ
سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر سے خصوصی بات چیت کا احوال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عطا محمد المعروف بابوپاکستانی کاتعلق وادی سون نوشہرہ کے نواحی گاؤں کلیال ضلع خوشاب سے ہے،وہیں پیداہوئے اوربچپن بھی وہیں گزارا،اور اسی وادی میں انہوں نے تعلیم حاصل کی،ایف اے تک تعلیم کاسلسلہ جاری رکھابعدازاں حصول معاش کے لئے لاہورکارخ کیاکیونکہ لاہورانہیں بچپن ہی سے پسندتھا،وہ لوگوں سے اکثرسناکرتے تھے کہ لاہورلاہوراے جنہیں لاہورنہیں ویکھیااوجمیاای نئیں،یہی شوق لئے وہ لاہورپہنچے،شروع میں حصول روزگارکے لئے بے پناہ مشکلات کاسامنارہالیکن وہ ڈٹے رہے،آخرکارطویل قدکے مالک بابوپاکستانی کوخدانے مشکلات کے چنگل سے نکالا،مال روڈپہ واقع ایک فائیوسٹارہوٹل میں ملازمت مل گئی،پھراس کے بعدان کی عزت اورشہرت کاسلسہ شروع ہوا،اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بابوپاکستانی اپنے ادارے اورپیارے وطن پاکستان کی پہچان بن گیا،اپنے سفرکے دوران بابوپاکستانی کئی غیرملکی سیاحوں اور مشہورشخصیات جن میں سیاستدان،اداکار،کھلاڑی اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی توجہ کامرکزبن گئے اورپوری دنیاسے آنے والے لوگ ان کے ساتھ بڑے زوق وشوق سے تصاویربنواتے،بابوپاکستانی میڈیا میں بھی بے حدمقبول ہیں،انہوں نے بتایاکہ مجھے اپنے استعمال کی ہرچیزآرڈر پہ بنوانی پڑتی ہے میراجوتاساڑھے سولہ نمبرکاہے میراجوتاتیارہونے میں تین ماہ لگ جاتے ہیں کیونکہ میرے سائزکاجوتابازارمیں دستیاب نہیں ہے،شلوارقمیض کوتقریباًاٹھارہ گزکپڑااستعمال ہوتاہے،چھوٹی گاڑی میں سفر نہیں کرسکتا،طویل قدکی وجہ سے بہت مشکلات کاسامنارہتاہے،جہاں بھی جاتے ہیں لوگ ان کاطویل قددیکھ کے حیران ہوجاتے ہیں،غیرملکی سیاح انہیںSON OF PAKISTAN کہتے ہیں،بابوپاکستانی بطورولن پاکستانی فلموں مسٹرفراڈیے،پترہمایوں گجردا،میڈم دیہاڑی باز میں کام کرچکے ہیں،اوران کی کئی فلمیں زیرتکمیل بھی ہیں،اپنے طویل قدکی وجہ سے مختلف ٹی وی شوزمیں پاکستانی پرچم والالباس زیب تن کیے نظرآتے ہیں،23مارچ،14 اگست جشن آزادی کے موقع اوردیگرقومی تقریبات میں مدعوکیاجاتاہے،واہگہ بارڈرپرپرچم کشائی تقریب میں خاص طورپرمدعو کیاجاتاہے،اوربابوپاکستانی قومی پرچم کالباس زیب تن کیے اورقومی پرچم پکڑے ہرجگہ نظرآتے ہیں،بابوپاکستانی نے گفتگوجاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے طویل قداورمنفرد لباس کی وجہ سے ہروقت لوگوں کی توجہ کامرکزبنارہتاہوں،سرپرپہنے پگڑی کے سوال پر ان کاکہناہے کہ پگڑی ہمارے بزرگوں کی نشانی اورپنجاب کی ثقافت ہے،اوراپنی اس ثقافت کواجاگرکرنے کے لیے میں ہمیشہ پگڑی پہنتاہوں،پگڑی کے اوپرپاکستان کاپرچم واضح نظرآتاہے،ہماراپیاراپرچم ہی ہماری شان اورپہچان ہے،اورمیری ہمیشہ یہی دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پرچم اور ملک کو ہمیشہ اونچااورسلامت رکھے،
بابوپاکستانی نے اپنی خواہش ظاہرکی ہے کہ دنیاکے بہترین سپہ سالارچیف آف آرمی سٹاف جناب جنرل راحیل شریف،وزیراعظم جناب میاں نوازشریف اورخادم اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف سے ملاقات کاخواہش مندہوں،اورانہیں بتاناچاہتاہوں کہ اگرمجھے موقع دیاجائے تومیں ساری دنیامیں اپنے پیارے پاکستان کانام روشن اور بلندکروں،
علامہ اقبال میرے پسندیدہ شاعرہیں ان کی شاعری اورافکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،
صوفیانہ کلام شوق سے سنتاہوں،
کھیلوں میں کرکٹ،ہاکی اوراسکواش میرے پسندیدہ کھیل ہیں،پی سی بی سے گزارش ہے کہ مجھے اسپانسرکرے تاکہ جہاں کہیں بھی پاکستانی ٹیم کھیلے میں وہاں جاکے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کروں،
دہشت گردی کے موضوع پہ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی وباء پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے،دہشت گردی کرنے والے ملک دشمن ہیں ان کاکوئی دین مذہب نہیں،
حکومت اورپاک آرمی کی کوششوں سے اس پہ کافی حدتک قابوپایاجاچکاہے اور وہ وقت دور نہیں جب پیاراپاکستان پرامن اورخوشحال ہو پاجائیگا،
آخر میں بابوپاکستانی نے کہا کہ میں خوشاب نیوز اورمیڈیاکاشکرگزارہوں،جن کی وجہ سے اللہ نے مجھے اتنی عزت اورشہرت دی۔
khushabnews;
وادی سُون کا بیٹا۔۔۔۔۔ بابو پاکستانی وادی سُون کا بیٹا۔۔۔۔۔ بابو پاکستانی Reviewed by Khushab News on 8:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.