کمشنر کی اہم محکمہ کے ای ڈی او کو ایکٹیو ہونے کی ہدائت



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کمشنر سرگودہا ندیم محبوب نے ضلعی تعمیراتی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار تیزکردیں اور موجود ہ مالی سال کے اختتام پر دستیاب فنڈز کو لیپس نہ ہونے دیا جائے ۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو فوکس کر رہے ہیں اور یہ سب کافرض ہے کہ و زیراعلیٰ پنجا ب کے ویژن کے مطابق محنت اور نیک نیتی سے کام کرکے اپنی اپنی سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر کریں ۔کمشنر سرگودہا ضلع کونسل خوشاب کے کانفرنس ہال میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس میں صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال ، ملک وارث کلو، ملک جاوید اقبال اعوان ،ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ ،اے سی صاحبان ای ڈی اوز ،ڈی اوز اور پراونشل محکموں کے افسران موجود تھے ۔کمشنر سرگودہا نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ ایکٹو ہوں اپنے ماتحت ہیلتھ یونٹس اور سنٹروں کا وزٹ کریں ان کی کارکردگی چیک کریں انہوں نے کہا کہ ادویات کے معاملے میں وہ کسی طور پر سمجھوتہ نہ کریں ایکسپائر میڈیسن رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں ۔سکول ایجوکیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عدم دستیابی کی بنیادی سہولتوں کو فی الفور پوراکیا جائے اور خطرناک عمارات کا سروے کر کے ان کی ضروری تعمیر و مرمت کروائی جائے صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات ملک کرم الہٰی بندیال نے کہا کہ تعمیری اور فلاحی کاموں پر خرچ ہونے والی رقوم قوم کی امانت ہیں اس لئے ان کاموں کے معیار کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی سی اوخوشاب کنزہ مرتضیٰ نے صدر اجلاس کو واٹر سپلائی سکیم ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کاموں ،سون ویلی پراجیکٹ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ٹاسکس اور ضلع میں دیگر کاموں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی ۔ڈی ایس پی پرویز خان نیازی نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال ،مساجد کی سکیورٹی ،رمضان بازاروں کا سکیورٹی پلان اور محکمہ پولیس کی کارکردگی سے تفصیلاًآگاہ کیا ۔ایم پی اے ملک محمد وارث کلو نے دریائے جہلم لنگر والا برج اور تحصیل نورپور تھل کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،اجلاس میں دیگر محکموں نے بھی اپنے اپنے کاموں کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔کمشنر سرگودہا نے ریونیو ریکو ری اور ڈویلپمنٹ کے کاموں کو بر وقت مکمل کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہہ تحصیل ہسپتال نوشہرہ کی تعمیر ومرمت کاکام تسلی بخش کیا جائے علاوہ ازیں وہ خود پیلک ہیلتھ پراجیکٹس کا معائینہ کریں گے ۔ 
khushabnews
;
کمشنر کی اہم محکمہ کے ای ڈی او کو ایکٹیو ہونے کی ہدائت کمشنر کی اہم محکمہ کے ای ڈی او کو ایکٹیو ہونے کی ہدائت Reviewed by Khushab News on 6:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.