تاریخی بجٹ ہے، محض الفاظ کا ہیر پھیر ہے


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کا)بجٹ 2016-17کے سروے رپورٹ میں وادی سون کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے بجٹ پر ایک تفصیلی سروے کیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے ملک مختار احمد اعوان نے کہا کہ حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کرکے تمام طبقوں کے دل جیت لئے ہیں اور اس بجٹ میں عوام کو خصوصی ریلیف دیا گیا ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا امیدوار چیئرمین ایم سی نوشہرہ ملک حاکم خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ مالی سال کے لئے پنتالیس کھرب کا بجٹ پیش کردیا ہے بجٹ میں متوسط طبقے کو اور نوجوانوں کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا کا تاریخی کارنامہ ہے سابق صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب ملک مزمل احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ظالمانہ بجٹ نے غریبوں کے منہ سے آخری نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے اس بجٹ کو پاکستان تحریک انصاف مسترد کرتی ہے ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی خوشاب ڈاکٹر ادریس احمد قاضی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا بجٹ ایک گورکھ دھندہ اور صرف لفظوں کا ہیر پھیر ہے یہ بجٹ صرف امراء کو نوازنے کا بجٹ ہے اس بجٹ میں غریب آدمی کا چولہا بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے چیئرمین یو سی مردوال ملک ہادی بخش نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں مقامی کونسلر چوہدری عنایت اللہ ،سابق صدر یوتھ ونگ ملک جاوید بکھوال نے کہا کہ وزیر خزانہ نے عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ ساز بجٹ دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں ملک خالد شکرکوٹی نے کہا کہ حکومت نے پانچ مرلہ مکان کے رہائشیوں کو بھی نہ بخشا اور ان پر بھی ٹیکس لگا کے انہیں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے ملک شرجیل اعوان نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو بھی لولی پاپ دیا گیا ہے وزیر اعظم کی یوتھ لون سکیم پہلے ہی ناکام ہوچکی ہے ۔
khushabnews
;
تاریخی بجٹ ہے، محض الفاظ کا ہیر پھیر ہے تاریخی بجٹ ہے، محض الفاظ کا ہیر پھیر ہے Reviewed by Khushab News on 5:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.