وادی سون میں داعش کمانڈر مقابلے میں ہلاک


پولیس مقابلے میں مارا جانےوالاکالعدم تنظیم داعش کا مبینہ کمانڈر یونس اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گزشتہ رات وادی سون کے گاوں سرکی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم داعش  کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔  پولیس کے مطابق علاقہ میں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود کالعدم تنظیم کے کمانڈر  نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت یونس اعوان ولدمحمدشیرکنڈال ساکن نلی حال کهوڑہ کے نام سے ہوئی جو کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے اور وہ کھوڑہ میں جب کہ ملزم کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، کلاشنکوفیں، بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں بن یامین اور ایک نامعلوم  کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے مبینہ دہشت گرد کے خلاف زیر دفعات 302,324,353,186,ایکسپلو4/5 اور سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا مقابلہ میں ماراجانےوالےملزم یونس کچهہ عرصہ قبل تھانہ نوشہرہ کےکانسٹیبل ملک بشیرکوشہید کرنے میں بھی ملوث تھا

اسی بارے مزید وادی سون میں ٹارگٹ کلنگ، سیکورٹی اہلکار شہید

مبینہ دہشت گرد سے برامد ہونے والی خود کش جیکٹ


khushabnews
;
وادی سون میں داعش کمانڈر مقابلے میں ہلاک وادی سون میں داعش کمانڈر مقابلے میں ہلاک Reviewed by Khushab News on 4:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.