متفقہ فیصلہ ،تاحیات صدر



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے خصوصی اجلاس میں الطاف چغتائی کو تاحیات پریس کلب کا صدر منتخب کرنے کی قرار داد اتفاقِ رائے سے منظور کر لی گئی‘ الطاف چغتائی کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے پریس کلب کے اس اہم اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چیف آرگنائزر حافظ خان محمد ماہل ایڈووکیٹ‘ سینئر نائب صدر محمد ارشد بھٹہ ‘ جنرل سیکرٹری صاحبزادہ ممتاز جاوید ‘ چوہدری سلیم رضا،میاں عرفان بابر‘ شوکت رضوان‘ خرم جمال‘ عبدالجبار شاکر‘ ملک صاحب خان‘ حاجی محمد رمضان‘ ملک محمد حیات‘ حیدر شاہ بخاری‘ چوہدری ارشد محمود‘ شہزاد اکرم‘ عطا محمد عباسی‘ خورشید انور‘ ملک محمد شریف‘ شکیل احمد چوہدری‘ ‘ شوکت بھٹی‘ عبدالواہب‘ ابرار مغل‘ حافظ ابرار احمد اور ریحان فہیم ماہل نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پریس کلب کے صدر الطاف چغتائی کی جانب سے علالت کے باعث پیش کئے جانیوالے استعفیٰ کو زیر بحث لایا گیا اور پریس کلب کے اراکین نے اُسے سختی سے مسترد کر دیا۔ اراکین پریس کلب کا کہنا تھا کہ الطاف چغتائی سینئر ترین صحافی ہونے کیساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کی ضرورت ہیں اُنھوں نے پریس کلب کو پنجاب کا باوقار صحافتی ادارہ بنانے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور اُن کی پریس کلب کے حوالے سے گرانقدر خدمات کے پیش نظر اُنھیں پریس کلب کی صدارت کے عہدہ پر برقرار رہنا چاہیے۔ اس موقع پر اراکین پریس کلب کی جانب سے الطاف چغتائی کو تاحیات صدر منتخب کرنے اور قرارداد پیش کی گئی جسے تالیوں کی گونج میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آڈیٹوریم ہال کو الطاف چغتائی کے نام سے منسوب کرنے اور اس کا نام ’’چغتائی ہال‘‘ رکھنے کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں کے انتخاب کیلئے ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی شیڈول کا اعلان عیدالفطر کے فورا بعد کیا جائے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے صدر الطاف چغتائی نے کہا کہ وہ اراکین پریس کلب کے خلوص اور محبتوں کی قدر کرتے ہیں اُنھوں نے کہا کہ زرد صحافت کا راستہ روکنا اور بلیک میلنگ کیخلاف جہاد جاری رکھنا ہمارا نصب العین ہے انشاء اﷲ وہ اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پریس کلب کے نئے اراکین کی کردار سازی اور اُن کی راہنمائی کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
khushabnews
;
متفقہ فیصلہ ،تاحیات صدر  متفقہ فیصلہ ،تاحیات صدر Reviewed by Khushab News on 11:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.