مسافر بس کو پہاڑی میں حادثہ


Foto file


سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کلیال،سوڈھی جے والی سے خوشاب سرگودھا جانے والی بس اعوان ایکسپریس کوپہاڑی میں حادثہ متعددمسافر زخمی،تفصیلات کے مطابق صبح ساڑھے بجے کلیال،سوڈھی جے والی سے خوشاب سرگودھاجانے والی بس اعوان ایکسپریس کونڑواڑی باغ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جنہیں جوہرآباد ہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پہ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،زخمی خاتون کا تعلق سوڈھی جے والی سے بتایا جارہاہے جبکہ باقی زخمی افراد کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے،حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونے پر ڈرائیور نے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کوپہاڑی سے ٹکرا دیا جس سے کافی قیمتی جانیں بچ گئیں۔
khushabnews
;
مسافر بس کو پہاڑی میں حادثہ مسافر بس کو پہاڑی میں حادثہ Reviewed by Khushab News on 3:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.