فیصل بھا کی پہلی برسی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صوبائی و زیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے بھائی ملک محمد فیصل بھاء (مرحوم)کی سالانہ برسی کے موقع پر کہا ہے کہ میرے (مرحوم) بھائی اپنے اندر انسانیت کا درد اور خدمت کا جذبہ رکھتے تھے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انھوں نے برسی کے موقع پر دعائے مغفرت میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیاکہ وہ اپنے قیمتی لمحات سے وقت نکال کر یہاں آئے اور وہ سالانہ برسی کی دعائیہ تقریب میں شامل ہوئے۔سالانہ برسی کی تقریب میں سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی ،مسلم لیگی راہنما عمران بشیر ،شفقت حیات ،ملک رضوان بھاء ،ضلع کی معزز شخصیات اور دیگر لوگ موجود تھے۔دعائیہ تقریب میں پروفیسر قاری محمد مشتاق انور نے تلاوت کلام پاک اور اس کا ترجمعہ کیا اور شرکاء کو اللہ تعالیٰ کا ہر وقت شکر گزار رہنے اور اسکی عبادت کرنے کی تلقین کی۔ قاری محمد محبوب نے نعت شریف پٹرھی خطیب جامع مسجد نائچاں والی مولانہ اسمٰعیل نے ماہ شعبان و رمضان کی حقیقت بیان کی ۔ملک محمد فیصل بھاء(مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب اور انکے درجات بلند کرنے کی دعا کرائی
khushabnews
;
فیصل بھا کی پہلی برسی فیصل بھا کی پہلی برسی Reviewed by Khushab News on 4:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.