مختصر مگر اہم خبریں، جمعہ 17 جون






ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی کی کارروائیاں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب و پرائس کنٹرول جسٹریٹ ڈاکٹر آصف محمو د قاضی نے قائد آباد کے علاقہ میں میانوالی روڈ پر واقع پاکستان ڈیرہ ہوٹل کو رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوہے ماہ رمضان میں کھلا پایا جس پر انہوں نے ہوٹل مذکور کو سیل کردیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر آصف قاضی نے بندیال کے دورہ کے دوران دو قصابوں صالح اور سلیم کو مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر انکے خلاف تھانہ قائد آباد میں مقدمہ درج کرادیا۔


افطار دسترخوان کا افتتاح 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضی ٰنے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے رمضان افطار دسترخوان کا افتتاح کردیا ۔یہ افطار دستر خوان سرور شہید چوک لائبریری میں منعقد کیا ہے۔اس موقع پر ڈی سی او کنزہ مرتضی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ ،ڈی او سوشل ویلفیر، نبیلہ ملک ڈی او ،لٹریسی آسیہ نیازی ،ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر صائمہ بخاری ،سلیم الرحمن اور بیگم مہناز عطا ء چوہدری نے شرکت کی ۔رمضان افطار محکمہ سوشل ویلفیئر اور ٹی ایم او کی زیر اہتمام کروایا گیا جس کے لئے بیگم مہناز عطاء چوہدری نے 200 لوگوں کی افطاری کا اعزاز حاصل کیا ۔ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ نے بیگم مہناز عطاء چوہدری کا شکریہ ادا کیا ۔ڈی سی او نے ضلع کے تمام مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ اس ماہ مقدس میں نیکیاں کمانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیس اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی اس کاوش میں ان کا ساتھ دیں ۔


بلو فارم، 6افراد کا ماں اور2بیٹوں پر تشدد، ہسپتال منتقل
خوشاب نیوز ڈاٹ کاماراضی کے تنازع پر ڈیرہ بلو فارم مںو نصر حاشت 146 مدثر عباس اور شرا باز وغرےہ چھ افراد نے چھریوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے نصرت بی بی زوجہ منور خان اس کےدو بیٹوں عمر فاروق اور اسد فاروق کو شدید زخمی کر دیا۔ تینو ں زخمیوں کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گاز ۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے نصرت بی بی کی رپورٹ پر ملزمان کخلا ف مقدمہ درج کر لایا


خوشاب نوشہرہ روڈ کی تعمیر کے لیے75کروڑ کے فنڈز مختص

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)فنڈز جاری ہوتے ہی اگلے مالی سال میں سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو جائےگا ۔حکومت پنجاب نے قومی اسمبلی کے رُکن ملک عزیر خان اور پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک جاوید اقبال اعوان کی تجویز پر خوشاب نوشہرہ کارپٹ روڈ کے لیے75کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہں ۔ قومی اسمبلی کے رُکن ملک عزیر خان نے بتایا ہے کہ فنڈز جاری ہوتے ہی انشا اﷲ اگلے مالی سال میں اس اہم سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ نوشہرہ کو خوشاب اور جوہرآباد سے ملانے والی یہ اہم شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواریاں حائل ہیں اور خوشاب نوشہرہ روڈ کی تعمر و توسیع سے علاقہ کے مکنو ں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائگا ۔




لینڈ ریکارڈ سنٹر خوشاب کی تعمیرکے لئےساڑھے 5کروڑ روپے مختص

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تحصیل آفس خوشاب میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کی تعمیر کی انتظامی منظوری دیتے ہوئے اس عمارت کے لیے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئےہیں۔ڈی سی او خوشاب کے مطابق فنڈز جاری ہوتے ہی لینڈ ریکارڈ سنٹر کی تعمیر کا کام شروع کرا دیا جائے گا۔



خوشاب میں مزید 4افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب نے خوشاب کے چار مزید افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرتے ہوئے اُنہیں سستے رمضان بازاروں و اوپن مارکیٹ میں اشیائےئے خورد ونوش کے نرخوں کی پڑتال کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ اُن میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ظہیر احمد،تحصیل مو نسپل آفسر شاہد فاروق ، ٹی ایم اونورپورتھل اشرف گوندل اور ڈی اولائیو سٹاک عارف سلطان شامل ہیں۔
khushabnews
;
مختصر مگر اہم خبریں، جمعہ 17 جون مختصر مگر اہم خبریں، جمعہ 17 جون Reviewed by Khushab News on 4:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.