واش پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) عوام کے لیے صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکو مت کی اولین ترجیح ہے پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،لوکل گورنمنٹ ، سی ڈی ڈی اور محکمہ تعلیم PAT اور واش ٹرینگ پروگرام کی تکمیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ڈی سی او خوشا ب کنزہ مرتضیٰ ڈی سی او خوشاب نے واش کلب ٹرینگ پروگرام کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ا یکسیئن پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈاکٹر شفقت علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ہاؤسنگ اربن ڈیلولپمنٹ اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سےPATS پاکستان اپروچ ٹوٹوٹل سینی ٹیشن ان پنجاب کے نام سے ایک پراجیکٹ کاآغاز کیا اس سلسلے میں جوہر آباد میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ایک سال سے خوشاب کی 98 دیہاتوں میں سینی ٹیشن ،صاف پانی کی فراہمی اپنے گھروں میں لٹرینیں بنانے پر آگاہی اور فنڈنگ کا کام مکمل کیا ہے اس میں محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن ان کے معاون ہیں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت گندگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے باقاعدہ ایک میکانزم بنانا چاہیتی ہے ۔Cdo ہما عزیز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خوشاب کے 98 دیہاتوں میں ولیج واش کمیٹیاں بنا کر آگاہی پروگرام مکمل ہو چکاہے اور ہمارے پراجیکٹ PATS کا مقصد لوگوں کوحفظان صحت کی اصولوں سے آگاہ کرنا اور صحت و صفائی کی اہمیت واضح کرنا ہے ۔تقریب میں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ،ای ڈی او ہیلتھ ،ڈی او انفارمیشن اور پبلک ہیلتھ کی سٹاف نے شرکت کی ۔ڈی سی نے کنزہ مرتضی ٰ نے اس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کی کاوشوں کو سراہا اورانہیں ہدایت کی کہ وہ 98 دیہاتوں میں 98 ہی فوکل پرسن بنائیں جن سے اس منصوبے پرفیڈ بیک مل سکے تاکہ ہم اس پراجیکٹ میں مزید بہتری لاسکیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو پورے ضلع میں پھیلائیں اور تحصیل نوشہرہ میں اس پراجیکٹ پر سیاحتی نقطہ و نظرسے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کریں انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کو ہدایت کی کہ وہ اس پراجیکٹ کو پندرہ روزہ بنیاد پر ریویو کریں تا کہ منصوبے پرپیش رفت کا جائیزہ لیا جا سکے ۔
khushabnews
;
واش پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں واش پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں Reviewed by Khushab News on 5:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.