دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں


چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ (فوٹو فائل




نوشہرہ وادی سُون سے فرحان فاروق اعوان 


سبھرال : بجلی کی ٹرپنگ سے شہری پریشان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام وادی سون کے نواحی قصبہ سبھرال میں بجلی کی وولٹیج کی کمی اور بار بار ٹرپنگ سے صارفین عاجز آگئے مکینوں محمد الیاس ،محمد بشیرنے بتایا کہ بجلی کی تنصیب کے وقت چار بجلی کے ٹرانسفارمر لگائے گئے تھے اڑھائی سال قبل ایک ٹرانسفارمر کو جل جانے باعث مرمت کیلئے اتار لیا گیا تھا اور اسی طرح دوسرے ٹرانسفارمرکو بھی بوجہ خرابی اتار لیا گیا تھااب پورا قصبہ ایک بجلی کے ٹرانسفارمر پر چل رہا ہے جو دن میں کئی بار ٹرپنگ سے برقی رو بند ہوجاتی ہے اور وولٹیج کی کمی سے مکینوں کے برقی آلات خراب ہورہے ہیں مطالبہ کیا گیا کہ سبھرال کے اتارے گئے ٹرانسفارمر جو مرمت کیلئے گئے تھے انہیں فوری مرمت کراکے اپنی جگہوں پر لگایا جائے ان کا کہنا ہے کہ کئی بار واپڈا حکام کو تحریری درخواست گزاری بھی کی مگر ابھی تک ہمار شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔

شناختی کارڈ کی تصدیق احسن اقدام 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں ملک غلام حبیب ملک امیر علی نے کہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ کی تصدیق وزارت داخلہ کا احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ وادی سون میں شناختی کارڈ کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے کیونکہ حساس ترین علاقہ میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں نے جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ حاصل کررکھے ہیں اور انہی شناختی کارڈوں پر پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں مطالبہ کیا گیاکہ وادی سون میں تصدیق کا عمل فوری شروع کیا جائے۔

بچوں کے قاتل پر دہشت گردی کامقدمہ درج کیا جائے ، چوہدری ارشد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام آواز فورم کے ضلعی چیئرمین چوہدری ارشد محمود نے کہا ہے کہ تین روز قبل وادی سون میں دو معصوم بچوں کو جس ظلم اور بربریت سے قتل کیا گیا اس کی مثال کہیں نہین ملتی ظالم اور سفاک قاتل نے جس طرح اپنے ہی دو سالہ بیٹے مسلم خان اور ڈیڑھ ماہ کی کم سن بیٹی شہر بانو کو بھائی سے معمولی تلخ کلامی پر پٹخ پٹخ کر مار دیا ملزم حلیم خان پٹھان کے خلاف تھانہ نوشہرہ پولیس نے زیر دفعہ 302مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل نہیں کی گئی گزشتہ روز ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آچکی ہے دہشت گردی کی دفعات شامل نہ کرنا مقامی پولیس کی بد نیتی ہے ہم آواز فورم اور سول سوسائٹی کے توسط سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید اور ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم حلیم خان پٹھان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات فوری طور پر شامل کی جائیں تاکہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔
khushabnews
;
دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں Reviewed by Khushab News on 8:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.