ضلع خوشاب : دو جاں بحق ایک زخمی


جوہرآباد سیم نالے کے قریب خاتون کو ٹکر مارنے والی کار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب مختلف وقعات میں دو جاں بحق، ایک شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق رحمن کالونی جوہرآباد میں کھیل کے دوران اچانک گولی چل جانے سے ایک تیرہ سالہ لڑکا محمد تحسین ولد غلام یٰسین جاں بحق ہو گیا‘ محمد تحسین اور اس کا بھائی پستول کیساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو محمد تحسین کو لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے محمد تحسین کی موت کو مرگ اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے ضروری کاروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ جوہرآباد میں سیم نالہ سرفراز کالونی کی نزدیک ایک تیز رفتار کار نے ایک راہگیر خاتون چالیس سالہ سلطان بی بی زوجہ ثناء اﷲ ساکن موضع چسو کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ دوسر احادثہ محمدیہ کالونی کے نزدیک ہوا جہاں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے موٹر سائیکل سوار شہباز مسیح ولد برکت شدید زخمی ہو گیا۔ شہباز مسیح کو ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے۔
khushabnews

;
ضلع خوشاب : دو جاں بحق ایک زخمی ضلع خوشاب : دو جاں بحق ایک زخمی Reviewed by Khushab News on 7:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.