بربریت کا شکار 2 سالہ مسلم بھی چل بسا





نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ خوشاب روڈ پر سوڈھی موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل اہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق سوڈھی موڑ کے قریب موضع سوڈھی کے رہائشی طارق حسن سوڈھی سے نوشہرہ جارہاتھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوارمحمد اظہر اپنے دو ساتھیوں عرفان احمد محمودالحسن کے ہمراہ سوڈھی جارہاتھا کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں طارق حسن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اظہر ،عرفان اور محمود الحسن سدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو اہسپتال داخل کرادیا گیا جن میں سے ایک زخمی محمداظہر کو تشویشناک حالت میں سرگودھا منتقل کردیا گیا۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )وروز قبل وادی سون کے موضع صدیق آباد( کفری ) میں سنگدل باپ کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والا دوسالہ کم سن بچہ مسلم خان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق ظالم باپ علیم خان نے دوروز قبل اپنے بھائی سے ناجائز اولاد کا طعنہ ملنے پر اپنے دونوں بچوں شہر بانو ،مسلم خان کو طیش میں آکر زمین پر پٹخ دیا تھا جس کے نتیجہ میں شہربانو موقع پر دم توڑ گئی تھی اور اسکا بھائی مسلم خان شدید زخمی ہوگیا تھا ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکابچوں کا والد ملزم علیم خان موقع سے فرار ہوگیا تھاتھانہ نوشہرہ پولیس اس کی گرفتاری کے لئے سر توڑ کوششیں کررہی ہے تاہم ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔
khushabnews
;
بربریت کا شکار 2 سالہ مسلم بھی چل بسا بربریت کا شکار 2 سالہ مسلم بھی چل بسا Reviewed by Khushab News on 6:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.