حساس علاقے سے21 مشکوک حراست میں







خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب فیصل گلزار کی ہدایات کی روشنی میں پولیس نے گروٹ اور اٹامک انرجی کمیشن کے گرد و نواح کے مواضعات میں سرچ آپریشن کیا آپریشن میں ڈی ایس پی صدر سرکل ‘ ڈی ایس پی نورپورسرکل‘ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل‘ ایس ایچ او صدر جوہرآباد‘ ایس ایچ او سٹی جوہرآباد‘ ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ‘ ایس ایچ او نورپور‘ ایس ایچ او جوڑا کلاں اور ایس ایچ اوقائدآباد کے علاوہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 21مشکوک افراد کو ہراست میں لیا گیا اور بائیومیٹرک ڈیوائسز کے ذریعے اُن کے کوائف کی تصدیق کے بعد اُنھیں چھوڑ دیا گیا۔ ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے بتایا ہے کہ سرچ آپریشن اک مقصد حساس اداروں کی سیکورٹی کو موثر بنانا ور عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ ڈی پی او خوشاب فیصل گلزارنے بتایا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضلع خوشاب کے یوٹیلٹی سٹوروں اور دیگر مقامات پر سیکورٹی کیمرے نصب کرنا ضروری ہے اُنھوں نے شاپنگ سنٹر کے مالکان کو سیکورٹی کیمرے نصب کرنے اور سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
khushabnews
;
حساس علاقے سے21 مشکوک حراست میں حساس علاقے سے21 مشکوک حراست میں Reviewed by Khushab News on 9:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.