نوشہرہ: گرانفروشوں کو جرمانے


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نبیلہ ملک نے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ رمضان پیکیج کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عوام کو ایک بڑے رمضان پیکیج کے ذریعے سہولتیں مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے وہ اے سی نوشہرہ عبدالماجد خان کے ہمراہ رمضان بازار نوشہرہ کے دورہ کے موقع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کررہی تھیں نبیلہ ملک نے کہا کہ گرانفروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں بعد ازاں انہوں نے وادی سون کے مختلف مواضعات کا بھی اچانک دورہ کیا اور مہنگے داموں اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے اس موقع پر نائب تحصیل دار نوشہرہ محمد نواز کھارا بھی موجود تھے۔
khushabnews
;
نوشہرہ: گرانفروشوں کو جرمانے نوشہرہ: گرانفروشوں کو جرمانے Reviewed by Khushab News on 8:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.