وادی سون میں خوف و ہراس


Foto file
نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تھانہ نوشہرہ کی حدود میں دہشت گردوں کے مارے جانے اور فرار ہونے کی خبروں کی وجہ سے وادی سون میں خوف وہراس پھیل گیا ہے چند ہفتے قبل بھی کھوڑہ سے ایک دہشت گرد اشتیاق اللہ کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی جسے سی ٹی ڈی پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کھوڑہ میں چھاپہ مار کر بارودی مواد اور بھاری اسلحے سمیت گرفتار کیا تھا وادی سون میں افغان طالبان بھی  بڑی  تعداد میں موجود ہیں اور دفاعی اعتبار سے بھی یہ علاقہ انتہائی اہم ہے یہاں پر طالبان کمانڈروں کی آمدورفت سے مقامی آبادی کے لوگ انتہائی پریشان ہیں اور اس علاقے کو اب غیر محفوظ تصور کیا جارہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں پر پولیس اور حساس اداروں کا گشت بڑھایا جائے اور جابہ اور کٹھوائی کے مقام پر سیکورٹی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں تاکہ باہر سے آنے والے افغانی پٹھانوں کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے۔یاد رہے کہ گزشتہ راتکالعدم تنظیم کا مبینہ کمانڈر دہشت گرد محمد یونس تھانہ نوشہرہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے دوساتھیوں سمیت جنگل کے ایک مکان میں وادی سون میں مزید دہشت گردی پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا کہ تھانہ نوشہرہ پولیس اور حساس اداروں کو خفیہ اطلاع ملی گزشتہ رات تھانہ اور سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ طور پر مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا تو تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کا کمانڈر محمد یونس ولد محمد شیر عرف بھیلو ڈکیت ساکن نلی موقع پر ہلاک ہوگیا فرار ہونے والے تین ملزمان میں دہشت گرد بن یامین اور دو نامعلوم تھے بن یامین بھی وادی سون کے موضع کھوڑہ کا رہائشی ہے ان دہشت گردوں کے قبضہ سے دو خود کش جیکٹس ، بھاری مقدارمیں بارودی مواد ڈینونیٹرز اور دو عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردیونس اور اس کے ساتھیوں نے گزشتہ برس دو دسمبر کو صبح 8بجے کے قریب تھانہ نوشہرہ کے سیکورٹی انچارج محمد بشیر کو تھانہ نوشہرہ کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا تھانہ نوشہرہ میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302-324-354-186.EX4/5-131V65-7ATAکے تحت مقدمہ درج ہے ضلع خوشاب کے مختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تھانہ نوشہرہ پولیس نے مبینہ دہشت گرد کمانڈر محمد یونس اس کے ساتھی بن یامین اور دو نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف آتشیں اسلحہ بارودی مواد اور خود کش جیکٹس رکھنے کے الزامات میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں دہشت گرد یونس کی نعش اسکے ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔

وادی سون میں داعش کمانڈر ہلاک


khushabnews
;
وادی سون میں خوف و ہراس وادی سون میں خوف و ہراس Reviewed by Khushab News on 9:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.