نوشہرہ خوشاب روڈ اور 12 کروڑ کی گرانٹ؟





نوشہرہ وادی سُون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سنیٹرڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے تمام وسائل برؤے کار لارہی ہے ملک بھر میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی کے بلا تفریق منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جبکہ اپوزیشن دھرنوں کی سیاست میں الجھ کر رہ گئی ہے لوگوں کو سڑکوں پر لانے کیلئے منصوبہ بندی ہورہی ہے باشعور عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں ضلعی زکواۃ کمیٹی کی طرف سے ضرورت مند اور حق دار والدین میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود نے کہا کہ جہیز گرانٹ سے والدین کی مالی مدد کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی ہوجاتی ہے یہ پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے ضلعی سوشل ویلفیئر آفیسر نبیلہ ملک نے کہا کہ بچیوں کی شادی گرانٹ سے مستحق اور نادار والدین کی خوشیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے تقریب میں ایم سی امیدوار چیئرمین ملک حاکم خان ضلعی ممبر زکواۃ کمیٹی ملک غلام فرید وادی سون میں تحریک انصاف کے آرگنائزر ملک محمد اخلاق نسال پی ٹی آئی یو سی انگہ کے وائس چیئرمین ملک ظفر اقبال سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی آخر میں شادی گرانٹ کے بیس بیس ہزار کے چیک انور بی بی ،غلام سکینہ نوشہرہ منور خان اوگالی خالد محمود احمد آباد نذر حسین چٹہ منصب خان کھبیکی میں تقسیم کئے گئے قبل ازیں ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے نبیلہ ملک چوہدری ارشد محمود اور اے سی نوشہرہ عبدالماجد کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں پر ریٹ لسٹیں اور اشیائے ضروریہ کو چیک کیا صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ خوشاب نوشہرہ روڈ کی تعمیر کیلئے ساڑھے بارہ کروڑ کی پہلی گرانٹ مل چکی ہے اور مذکورہ روڈ 2017تک مکمل ہوجائے گا

;
نوشہرہ خوشاب روڈ اور 12 کروڑ کی گرانٹ؟ نوشہرہ خوشاب روڈ اور 12 کروڑ کی گرانٹ؟ Reviewed by Khushab News on 6:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.