بدھ 22 جون کی خبریں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آرپی اوسرگودهاذوالفقارحمیدنے خوشاب پولیس کے7حوالداروں کواےایس آئی کےعہدہ پرترقی دےدی ترقی پانےوالوں میںحاجی ملک تصدق حسین جوئیہ ،محسن خان ،ملک محمدجاویدگنجیال ،ملک محمدافضل راجڑ،ملک محمدعابدحسین،ملک عاشق محمد اورگلزارحسین شامل ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس نے سکیورٹی گارڈز تعینات نہ کرنے پر رحمن میڈیکل سٹور کے مالک سیف الرحمن سندھو، وجاہت میڈیکل 
سٹور کے مالک حاجی لیاقت شریف شاپنگ سنٹر کے مالک فاروق احمد اور ایک ہوٹل کے منیجر محمد رمضان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹری آر ٹی اے جاوید اقبال آہیر نے موٹر وہیکل ایگزامینر خادم حسین کے ہمراہ ضلع خوشاب کی مختلف شاہراؤں پر چیکنگ کے دوران اوور لوڈنگ کرنے پر مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مجموعی طور پر 36ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت خوشاب نے تھل کے قصبے آدھیکوٹ میں رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر"مدینہ ہوٹل کوسیل کر دیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد میں بے قابو بوڈ مپر نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالاحادثہ اوکھلی موہلہ کے قریب پیش آیا145 ثنا اللہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑا 145 نعش ورثا کے حوالے 145ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل سوار ثنا اللہ اوکھلی موہلہ کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر نے اس کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پرٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوڑا کلا ں کے نواحی گاون اوراںسیداں میں مکان کی چھت گرنےسے35سالہ مظہرحسین جاں بحق ہوگیا علاوہ ازیں تھانہ جوڑاکلاں کے گاوںتیتری کےقریب دریا جہلم میں تیرتی ہوئی ایک نعش ملی ہے جسکی عمر تقریباََِ40سال  داڑھی بھی رکھی ہوئی ہے نعش دو دن پرانی معلوم ہوتی ہے اور اس نے بادامی رنگ کی شلوار پہن رکھی ہےپولیس نامعلوم متوفی کے ورثا کو تلاش کررہی ہے
khushabnews

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پی پی جوہرآباد کے زیر اہتمام بینظیربھٹو کی سالگرہ تقریبپیپلز پارٹی کے قائدین نے ہر دور میں خون سے جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی  نیاز بیگپیپلزپارٹی سٹی کے زیر اہتمام دُختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کی صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رُکن اور جوہرآباد سٹی کے صدر حاجی مرزا نیاز بیگ نے کی جبکہ اس میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی مرزا نیاز بیگ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اکابرین نے ہر دور میں اپنے خون سے جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی جس کی چھاؤں سے آج پاکستان کا ہر شہری مستفید ہو رہاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئین 145جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی ۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی بہت جلد اقتدار میں آکر مسائل حل کرے گی۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی سی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر شاہد احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع خوشاب کی سڑکوں اور شاہراؤں پر ہونیوالے حادثات کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ سی این جی گاڑیوں میں ایل پی جی سلندر استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے اس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔ 
درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دُعا کی گئی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے نتیجہ میں پچاس کی دہائی میں جدید طرز پر آباد کئے جانیوالے پنجاب کے ماڈل شہر جوہرآباد کا حسن ماند پڑ گیا‘ تجاوزات کی بھرمار کے سبب گلیاں اور بازار سکڑ رہے ہیں ‘ گرین بیلٹیں ناجائز قابضین کے تسلط میں ہیں جبکہ شہریوں کی سیرو تفریح کیلئے بنائے جانیوالے پارک پالتو مویشیوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں۔ شہر میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال پر ضلعی انتظامیہ کا خاموش تماشائی کا کردار افسوسناک ہے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جوہرآباد کے کھوئے ہوئے حسن کو واپس لوٹانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ گرین بیلٹوں سمیت شہر کا کوئی بھی حصہ تجاوزات مافیا کی دستبرد سے محفوظ نہیں‘ شہر کے مرکزی چوک اور چوراہے چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آمدورفت کی راہیں مسدود ہو چکی ہیں۔ تحصیل میونسپل انتظامیہ کے سینٹری سٹاف کی مجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں اُبلتے ہوئے گٹروں سے نکلنے والی غلاظت اور وہاں سے اٹھنے والی بدبو و تعفن شہریوں کیلئے وبالِ جان بنی ہوئی ہے شہر میں جا بجا کچرے کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں جنھیں اُٹھانے والا کوئی نہیں اُنھوں نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ سے استدعا کی کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنایا جائے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ اٹارنیز آفس میں ملازمین کی حاضری کو مربوط کرنے کیلئے بائیومیٹرک حاضری سسٹم شروع ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس جوہرآباد میں بائیومیٹرک مشین نصب کروائی گئی ہے۔ جسے براہ راست لویر سولسٹر آفس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ بائیومیٹرک مشین کی تنصیب کے موقع پر ڈسٹرکٹ اٹارنی خوشاب رانا نور احمد نے کہا ہے کہ بائیومیٹرک حاضری کا نظام شروع ہونے سے ملازمین اپنے فرائض مزید محنت‘ دیانتدار اور پابندی وقت کو ملحوظِ رکھتے ہوئے انجام دیں گے انھوں نے کہا کہ حاضری کے جدید نظام سے ملازمین کی بروقت حاضری یقینی ہوتی ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک عامر وہاب اور دیگر سٹاف موجود تھا جنھوں نے اپنی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت اپنی پہلی حاضری کا آغاز کیا۔
;
بدھ 22 جون کی خبریں بدھ 22 جون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 4:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.