جمعہ،24 جون 2016 کا اخبار




ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس ایڈیشنل کلکٹر بہزاد عادل کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال جوہرآباد میں منعقد ہوا جس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ پولیس و سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاسمیں ضلع خوشاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بہزاد عادل نے کہا کہ 21رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہ کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے اُنھوں نے ماہِ صیام کے آخری عشرہ میں تیس رمضان المبارک تک پولیس کو الرٹ رہنے اور سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 


جوہرآباد،رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ اور منتھلی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گئے‘ جعلی ٹھیکیداروں نے شہر کے چوکوں اور چوراہوں میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ بنا کر رکشہ ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ‘ ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ جوہرآباد کے مرکزی چوراہوں الائیڈ بینک چوک ‘ سرور شہید چوک‘ حبیب بینک چوک ‘ کالج چوک ‘ شرقی ریلوے کراسنگ سمیت کوئی بھی علاقہ بھتہ مافیا کی جانب سے قائم کئے جانیوالے غیر قانونی رکشہ سٹینڈوں سے محفوظ نہیں جس کی وجہ سے آمدورفت کی راہیں مسدود ہو چکی ہیں بالخصوص خواتین کو گزرنے کیلئے راستہ نہیں ملتا ۔ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ بنانے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کو باقاعدہ منتھلی دیتے ہیں اس لئے اُن کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ انجمن تحفظ حقوقِ شہریاں جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان غیر قانونی رکشہ سٹینڈوں کو ختم کرانے کیلئے قانون کی لاٹھی کو حرکت میں لائے۔ اس ضمن میں جب سیکرٹری آر ٹی اے سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے کہا کہ اندرونِ شہر جعلی رکشہ سٹینڈز کو ختم کرانا ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران اس ضمن میں شہریوں کی کوئی شکایت سننے کو تیار نہیں۔


انتقال پر ملال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ‘ محکمہ پبلک ہیلتھ خوشاب کے اکاؤٹنٹ اور انجمن حیدریہ نسیم کالونی کے سیکرٹری حاجی ملک الطاف حسین انتقال کر گئے‘ مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے گذشتہ روز اُنھیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ جوہرآباد میں ادا کی گئی جس میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران و ملازمین ‘ ایپکا کے عہدیداروں و کارکنوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کا جسد خاکی مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ 


اٹھارہ کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے پولیس کے اٹھارہ کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دیدی ہے145 ترقی پانیوالے کانسٹیبلوں میں تنویر احمد، زاہد اقبال، غلام گیلانی، طارق حسین146محمد ممتاز، منظور احمد، طارق نعیم، آصف جواد محسن، نذر محمد145 خدا بخش145 نگاہ حسین145 اکرم شاہ 145 محمد رفیق145 علی محمد145 عبدالرؤف 145 سلیم اﷲ145 محمد رمضان اور نصر اﷲ شامل ہیں۔


پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے چھاپے ، فیکٹر ی ،ہوٹل سیل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گیس ری فلنگ پر ڈیلر فیاض کو 8ہزار ، گرانفروشی پر ڈیری مالک وقاص کو ہزارروپے جرمانہ ،ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر رانا شاہد احمد نے بحیثیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خوشاب سکیسر روڈ پر اچانک چھاپہ مار کر رجسٹریشن کے بغیر چلنے والی نمک فیکٹری کو سیل کر دیا۔ فیکٹری مالکان پر ملازمین کو تحفظ فراہم نہ کرنے کا بھی الزام ہے دریں اثناء ڈی او لیبر نے قائدآباد میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر فیض محمد کے ہوٹل کو سیل کر دیا اور ہوٹل کے مالک کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا۔ قائدآباد میں گیس ڈیلر محمد فیاض کو ایل پی جی سیلنڈروں کی ری فلنگ کرنے پر8ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اُنھوں نے ایک ڈیری شاپ پر دودھ مہنگا بیچنے پر ڈیری شاپ کے مالک محمد وقاص کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا۔

سرکاری ہسپتالوں کا عملہ کمیشن ایجنٹ بن گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرکاری ہسپتالوں کا عملہ کمیشن ایجنٹ بن بیٹھا مریض نجی لیبارٹریوں‌سے ٹیسٹ کرانے پر مجبورمشینری کی خرابی و دیگر جواز پیش کرتے ہوئے مخصوص نجی لیبارٹریوں کا راستہ دکھایا جاتا ہے ، ہسپتالوں کے اکثر ٹیکنیشنز پرائیویٹ ملازمت بھی کرتے ہیں ، محکمہ صحت کے حکام نوٹس لیں ، مریضوں اور لوحقین کا مطالبہ سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکنیشنر مافیا نجی لیبارٹریوں سے گٹھ جوڑ کرکے غریب عوام کو لوٹنے لگا ۔ ہسپتالوں میںٹیسٹ اور ایکسرے وغیرہ کر نے کے بجائے مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں کا راستہ دکھایا جاتا ہے ۔ ٹیکنیشنز مریضوں سے کہتے ہیں کہ مشینری خراب ہے ،ٹیسٹوں کیلئے ادویات دستیاب نہیں اس لئے آپ فلاں لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں۔ اکثر ٹیکنیشنز پرائیویٹ لیبارٹریوں میں بھی ملازمت کرتے ہیں جن کو سرکاری ہسپتال سے مریض ٹیسٹ لانے کیلئے کمیشن بھی دیا جاتا ہے ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ پریشانی کے عالم میں جان بچانے کیلئے باہر سے ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں جو انتہائی مہنگے ہوتے ہیں۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے محکمہ صحت کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

معتکفین کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریجن بھر میں تمام مساجد کی انتظامیہ کو اعتکاف بیٹھنے والے افراد کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔سرگودھا سمیت ملک بھر میں 20رمضان المبارک سے اعتکاف میں بیٹھنے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا جس کیلئے وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن کے چاروں ڈی سی او ز و ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کے کوائف اپنے پاس رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے ۔


مالکان مکان و کرایہ داروں کیخلاف مقدمات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے چھ مکان مالکان اور اُن کے کرایہ داروں کیخلاف 11پنجاب عارضی رہائش آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔ جن افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں زمان کالونی کے رہائشی حاکم خان اسکے کرایہ دار محمد سرور‘ اسی کالونی کے محمد شریف اس کے کرایہ دار شاہد نذیر قاسمی‘ چک 50ایم بی کے مالک مکان محمد ساجد اسکے کرایہ دار محمد ندیم‘ مالک مکان لیاقت علی اسکے کرایہ دار محمد صدیق ‘ مالک مکان عبدالمجید کرایہ دار غلام یٰسین‘ قاضی کالونی جوہرآباد کے مالک مکان محمد اسلام اور کرایہ دار فیض محمد شامل ہیں۔ مکان کے مالکان پر الزام ہے کہ اُنھوں نے اپنے مکانات کرایہ پر دیتے وقت پولیس کو کرایہ داروں کے کوائف سے آگاہ نہیں کیا۔ 


دہرے قتل کے ملزم سے آلہ قتل برآمد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ماڈل پولیس جوہرآباد نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ہڈالی کے رہائشی زیر حراست ملزم سرفراز پٹھان سے دورانِ تفتیش اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ تیس بور پسٹل برآمد کیاہے۔ ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ یاد رہے کہ ملزم سرفراز پٹھان نے کچھ عرصہ قبل بدچلی کے شبہ میں اپنی والدہ اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا تھا۔ 

تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریلوے کراسنگ کالج چوک کے نزدیک ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں بلاک نمبر4کا رہائشی موٹر سائیکل سوار صفدر نیازی جاں بحق ہو گیاصفدر نیازی اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اُسے کار نے سامنے سے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا کار کا نامعلوم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 
khushabnews
;
جمعہ،24 جون 2016 کا اخبار جمعہ،24 جون 2016 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 1:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.