ہفتہ 25 جون 2016 کا اخبار




کیمیکل ملا دودھ تیار کرنیوالے مافیا نے انتظامیہ کو بے بس کردیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع سرگودھا انتظامیہ گوالوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام مضر صحت دودھ کا دھندا عروج پر،فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے بعد گوالوں نے راستے اور اوقات کار بدل لئے ، کیمیکل ملا دودھ خوشاب  و راولپنڈی اضلاع میں بھی سپلائی ہوتا ہے ، حساس ادارے انتظامیہ اور گوالوں کے درمیان بلی چوہے کا کھیل جاری جبکہ حساس ادارے کے مطابق مختلف دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر ملاوٹ شدہ دودھ کی تیاری اور دیگر اضلاع میں سپلائی کا سلسلہ تا حا ل جاری ہے ۔ فوڈ اتھارٹی کے تحت سڑکوں پر ناکہ بندی کے دوران پکڑے جانیوالے گوالوں کے خلاف کاروائی کے پیش نظر دیہی علاقوں سے آنیوالے گوالوں نے روٹس کے ساتھ ساتھ اوقات کار بھی تبدیل کر لئے ہیں۔ زیادہ تر کاروبار موبائل کے ذریعے ارجنٹ بنیادوں پر ہو رہا ہے اور انتظامیہ کی کارروائی کے باوجود شہرمیں مضر صحت دودھ کی سپلائی بدستور جاری ہے ، دوسری طرف حساس ادارے نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ دودھ میں گری کا تیل ،مخصوص پاؤڈر اور دیگر کیمیکلز ملا کر اسے گاڑھا کر کے سرگودھا ، ضلع خوشاب کے علاوہ راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر سپلائی کیا جا رہا ہے اور یہ دودھ صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو رہا ہے



ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغواء کے خلاف مکمل ہڑتال کی جمعہ کے روز ضلع خوشاب کا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دوردراز کے علاقوں سے مقدمات کی پیروی کیلئے آنیوالے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے صدر اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے افسران ‘ وکلاء اور عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ اُنھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ چار روز گزرنے کے باوجود ابھی تک چیف جسٹس سندھ کے مغوی بیٹے کو بازیاب نہیں کیا جا سکا اُنھوں نے مغوی کی فوری بازیابی کیلئے سیکورٹی اداروں کو حرکت میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 


کلیال مائینز ، فائرنگ سے ایک زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرڈالا ، مقدمہ درج ،کلیال مائنز پر عمر پٹھان نے معمولی تنازع پر پستول سے فائرنگ کر کے ایک شخص شبیر شاہ کو زخمی کر دیا۔ شبیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کلیال مائنز پر عمر پٹھان نے معمولی تنازع پر پستول سے فائرنگ کر کے ایک شخص شبیر شاہ کو زخمی کر دیا۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



مسافر خاتون سے زیادتی 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیم پل کرپالکہ کے نزدیک ایک شخص حق نواز مسلم شیخ نے قائدآباد کے رہائشی ایک خاتون بلقیس اختر کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے بلقیس اختر کی رپورٹ پر ملزم حق نواز کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق بلقیس اختر قائدآباد سے شاہ اجمل جانے کیلئے گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی اس دوران حق نواز مسلم شیخ نے اُسے موٹر سائیکل پر لفٹ دی اور سیم پل کرپالکہ کے نزدیک اُسے موٹرسائیکل سے اُتار کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

معمولی تلخ کلامی پر ایک زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع کرپالکہ میں ریشم خان اور فوجی مسلی وغیرہ چار افراد نے موضع محمد شاہ کے رہائشی عمر حیات اعوان پر حملہ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا‘ مضروب عمر حیات کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیاہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین چند یوم قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی گذشتہ روز عمر حیات عوان جب اپنا ٹریکٹر ٹھیک کروانے کیلئے کرپالکہ آیا تو ملزمان نے اس پر حملہ کر دیا۔

چک 51 ایم بی جعلی چیک پر مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے چک نمبر51ایم بی کے رہائشی محمد شہباز آرائیں کے خلاف جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ سیشن جج جوہرآباد کے حکم پر درج کیا گیا ‘ محمد عمران میو کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ملزم شہباز آرائیں نے اُس سے اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کے 35موٹر سائیکل خریدی اور اُن کی ادائیگی بینک الحبیب کے چیک کے ذریعے کی جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے سبب ڈس آنر ہو گیا۔

چور ،خاتون کے گھر کا صفایا کرگئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چور وادی سون کے گاوں کھوڑہ کےبنیادی مرکز صحت کی ملازمہ کے گھر سے سامان لے اڑےبنیادی مرکز صحت کھوڑہ کی ملازمہ نجمہ اکرم کے گھر سے چوروں نے 45 ہزار روپےمالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا۔نوشہرہ پولیس نے نجمہ اکرم کے بیٹے کی درخواست مقدمہ درج کر لیا۔


نوجوان دریا میں ڈوب گیا
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)علاقہ کدھی کے گاوں تیتری کا ایک نابینا نوجوان منظر عباس گزشتہ صبح پاوں پھسلنے سے دریائے جہلم میں ڈوب گیا ریسکیو ٹیمیں 28 سےگھنٹے  تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں مگر  تادم تحریر  نعش نہ مل سکی ہے
khushabnews
ہفتہ 25 جون 2016 کا اخبار ہفتہ 25 جون 2016  کا اخبار Reviewed by Khushab News on 10:19:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.