وزیر اعلی صاحب ایک اچانک چھاپہ یہاں بھی


ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں گرمی کے باعث مریض دستی پنکھے سے ہوا لینے کی کو شش میں




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں تسلسل کیساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مطلوبہ فنڈز جمع کرانے کے باوجود واپڈا کی جانب سے گرڈاسٹیشن سے ہسپتال تک بجلی کی ایکسپریس لائن کی تنصیب کا کام مکمل نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ سے گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاوہ میڈیکل پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ہسپتال میں نصب جنریٹر ہسپتال کی عمارت کے پچیس فیصد حصے کا بھی لوڈ برداشت نہیں کر سکتا۔ ہفتہ کے روز ہسپتال میں مسلسل 6گھنٹے بجلی بند رہی جس کے سبب ہسپتال کی وارڈوں میں زیر علاج مریض تڑپتے رہے۔ بجلی کی بندش کے سبب ہسپتال میں مریضوں کے کئی اہم آپریشن نہ ہو سکے ‘ ایکسرے مشینیں بند پڑی رہیں جبکہ دیگر شعبوں میں بھی کام معطل رہا۔ پسینے سے شرابور مریضوں کے لواحقین دستی پنکھوں کے ذریعے اُن کا پسینہ خشک کرنے کی جدوجہد کرتے رہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد  میں گرمی سے نڈھال مریض دستی پنکھا استعمال کرنے پر مجبور

ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ واپڈا حکام ہسپتال میں زیر علاج جاں بلب مریضوں کی زندگیاں ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور فنڈز حاصل کرنے کے باوجود نئی ایکسپریس لائن کی تنصیب میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔ دریں اثناء پی ایم اے ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر سرفراز سیال نے کہا کہ اگر واپڈا کی جانب سے ایکسپریس لائن کی تنصیب میں مزید تاخیر کی گئی تو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے مجبورا احتجاج کی کال دینی پڑے گی۔ اس ضمن میں جب ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر راجہ غنی مسعود عالم نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واپڈا حکام کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود بجلی کی بحالی کیلئے کوئی عملی تحرک نہیں کیا گیا جبکہ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نئی ایکسپریس لائن کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے صرف پینلوں کی تنصیب باقی ہے جس میں کچھ فنی دُشواریاں حائل ہیں انشاء اﷲ بہت جلد پینلوں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا۔
khushabnews
;
وزیر اعلی صاحب ایک اچانک چھاپہ یہاں بھی وزیر اعلی صاحب ایک اچانک چھاپہ یہاں بھی Reviewed by Khushab News on 6:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.